پاکستان

پاکستان میں سونے کی اونچی اڑان جاری، آج بھی سونامزید مہنگا ہوگیا

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 100 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے ہو گئی۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 349 …

Read More »

وزیراعلیٰ سندھ نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی کی تفصیلات جاری کر دیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ان کے مطابق مؤثر موٹر سائیکل مالکان کے لیے 20 لیٹر پر 57 روپے فی لیٹر سبسڈی جاری کر دی گئی ہے جبکہ سندھ حکومت 100 روپے فی لیٹر ادا کرے گی اور سبسڈی کا اجرا شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد …

Read More »

پاکستان کا تیار کردہ جنگ بندی کا منصوبہ امریکا اور ایران کو موصول ہوگیا

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کا تیار کردہ منصوبہ ایران اور امریکی قیادت کو پہنچا دیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق امریکا اور ایران کو جنگ ختم کرنے کا منصوبہ موصول ہو گیا ہے،پاکستان کی جانب سے تیار کردہ فریم ورک تہران اور واشنگٹن کو پیش کیا گیا جس میں فوری جنگ بندی اور بعد ازاں جامع معاہدے کی …

Read More »

بلوچستان حکومت کا اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ اس سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سرکاری حکام کے مطابق وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں ایرانی پیٹرول ایک …

Read More »

عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بحال، گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیز

گوادر: وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس کی سٹریٹجک اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے بتایا کہ گوادر پورٹ پر ایم وی ریوا گلوری 14,629 میٹرک ٹن کارگو لے کر پہنچا ہے۔ جنید انوار چودھری کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ پر تجارتی …

Read More »

سندھ رینجرز کی کارروائیکُمندان گینگ کیے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز نےبلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث کُمندان گینگ سے تعلق رکھنے والےگینگ کا سرغنہ سمیت 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ سندھ رینجرزنے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی میں کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث کُمندان گینگ سے تعلق رکھنے والےگینگ کا سرغنہ سمیت …

Read More »

کراچی، پی ٹی آئی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،24 کارکن گرفتار، تقریباً 150 افراد پر مقدمہ درج

کراچی:شہر قائد کے علاقے آرٹلری میدان میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 100 سے 150 نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 56/2026 سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دفعات 147، 149، 186 اور 188 شامل …

Read More »

کراچی: مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ،صارفین پریشان

کراچی کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں سے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان علاقوں میں ملیر، کھوکھراپار، لانڈھی، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، گلشن اقبال، گارڈن، لیاقت آباد اور ناظم آباد شامل ہیں۔ دیگر علاقوں میں فیڈرل …

Read More »

48 گھنٹے بعد ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

امریکا کے صدر Donald Trump نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے لیے صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، بصورتِ دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو معاہدہ کرنے یا Strait of Hormuz کھولنے کے لیے دس دن کی مہلت دی گئی تھی، جو …

Read More »

لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار ڈالہ حادثے کا شکار، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار ڈالے کے فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور …

Read More »