پاکستان

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے،2 ڈاکو ہلاک، 3 زخمی گرفتار، 2 فرار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں میں 2 ملزم ہلاک جبکہ 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ دو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔منگھوپیر کے چھوٹا نہر کے قریب پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش عباسی شہید …

Read More »

کراچی، پانی کی ٹنکی سے ڈھائی ماہ کی بچی کی لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل چچا گرفتار

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں پانی کی ٹنکی سے ڈھائی ماہ کی کمسن بچی کی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل ہوگیا پولیس نے بچی کے چچا کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق بدھ کی صبح سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 بی میں ایک گھر کی پانی کی ٹنکی سے ڈھائی ماہ کی نور فاطمہ کی …

Read More »

پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں اعتماد کا فقدان ہے مگربات چیت ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

لندن: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان اعتماد کا فقدان ضرور ہے تاہم قومی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بات چیت اور سیاسی انگیجمنٹ کرنی چاہیے۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے سندھ اور لاڑکانہ آنے …

Read More »

ایدھی ہوم میں ڈکیتی،فیصل ایدھی کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو خط

ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کے معاملے پر سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے سندھ کے وزیرِ اعلیٰ، وزیرِ داخلہ اور آئی جی کو خط لکھ دیا۔ خط میں انہوں نے کہا ہے کہ 7 اگست کو 4 مسلح ملزمان نے فیڈرل بی ایریا میں واقع ایدھی ہوم میں ڈکیتی کی، جس کے دوران 65 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ فیصل …

Read More »

بڑی فتح: ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز والا پہلا پاکستانی گانا بن گیا

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے عالمی شہرت یافتہ گانے ’پسوری‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز مکمل کر لیے۔ رپورٹ کے مطابق ’پسوری‘ پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا میوزک ویڈیو بن گیا ہے جس نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ اس کامیابی کے …

Read More »

’پولیس انہیں مطلوبہ سیکیورٹی دے ہی دے‘قتل کی سازش کے الزام پر ثاقب چدھڑ کا طنزیہ جواب

اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی جانب سے جان سے مارنے کیلئے شوٹرز کا انتظام کیے جانے کے الزام پر مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے ردعمل دے دیا۔ ثاقب چدھڑ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ان الزامات کو ’جعلی کہانی‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ انہوں نے لکھا، ’’یہ ایک جعلی کہانی ہے، …

Read More »

کراچی میں کسٹمز کی بڑی کارروائی، 212 کلو چرس برآمد

کراچی (رپورٹ: عمران خان) پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ کی مبینہ ترسیل ناکام بنادی، مشکوک ٹویوٹا پریمیو سے 212 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ کسٹمز حکام کے مطابق 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب سپر ہائی وے چیک پوسٹ پر تعینات اینٹی اسمگلنگ یونٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے حسن …

Read More »

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرائے بڑھانے کا اعلان، دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی بھی دھمکی

کراچی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 5 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے مقررہ مدت میں مطالبات پر مؤثر پیش رفت نہ ہونے پر دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی دھمکی بھی دے دی۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے …

Read More »

ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز نے ہانگ کانگ ویمنز کو 72 رنز سے ہراکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 143 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار 47 اور عائشہ ظفر 26 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ کپتان فاطمہ ثنا نے 24 …

Read More »

وزیر تعلیم سندھ کا اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان

وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے سرکاری اسکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ حالات کی وجہ سے ہمیں ہفتے کی چھٹی کرنی …

Read More »