حیدرآباد میں ایس ایس پی آفس کے باہر مبینہ احتجاج، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جونیئر کلرک ماریہ ساریو سمیت 15 خواجہ سرا افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق جونیئر کلرک ماریہ ساریو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے تبادلے کے خلاف احتجاج کے لیے خواجہ سراؤں کو …
Read More »پاکستان
اورنگی ٹاؤن میں شوہر نے آہنی راڈ کے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیاخود تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی
کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے غازی آباد میں ایک شخص نے مبینہ طور پر آہنی راڈ کے پے در پے وار کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا اور بعد ازاں خود تھانے پہنچ کر گرفتاری پیش کر دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پاکستان بازار تھانے کی حدود، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 غازی آباد گلی نمبر 4 میں پیش …
Read More »کراچی میں آوارہ کتوں کا خطرہ سنگین،روزانہ 150 سے زائد شہری کاٹنے کا شکار
کراچی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے سرکاری اسپتالوں میں روزانہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 150 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جس سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک آوارہ کتوں کے حملوں …
Read More »کراچی: دہشت گرد عناصرڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں سرگرم
ریڈ بک میں شامل مطلوب دہشت گرد قاری جمیل برمی اسٹریٹ کرائم کے ایک منظم گینگ کی سرپرستی کر رہا تھا: پولیس کراچی میں دہشت گردی اور اسٹریٹ کرائم کے گٹھ جوڑ کی ایک خطرناک شکل سامنے آگئی ہے، جہاں دہشت گردی میں ملوث عناصر مالی وسائل حاصل کرنے کے لیے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں …
Read More »سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان
کراچی:سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کرنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ فیصلے کے مطابق میٹرک کے نتائج 10 جولائی جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج 31 جولائی تک جاری کر دیئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ فیصلہ وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو کی …
Read More »مومنہ اقبال کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل، ایڈٹ شدہ یا پھر حقیقت؟
لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کی برائیڈل میک اوور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جس کے بعد صارفین کے درمیان نئی بحث نے جنم لے لیا، ویڈیو کے حوالے …
Read More »پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکنا پری پول دھاندلی ہے، بیرسٹر گوہر
گگلت: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے سے روکنا پری پول دھاندلی کے مترادف ہے۔ گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے عوام سے ووٹ مانگنے آئے ہیں، گلگت بلتستان کے خوددار لوگ …
Read More »سیالکوٹ: امریکی خاتون نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے نکاح کر لیا
سیالکوٹ میں امریکی دوشیزہ مورس ایشلے مقامی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 36 سالہ امریکی خاتون کی سوشل میڈیا پر 21 سالہ کیف الوریٰ سے دوستی ہوئی جو بعد ازاں محبت میں تبدیل ہو گئی، جس کے بعد خاتون نے پاکستان کا رخ کیا۔ سیالکوٹ میں امریکی خاتون مورس ایشلے نے اسلام …
Read More »صرف ہیروئن نہیں، ہر طرح کے کردار ادا کرنے کےلیے تیار ہوں، ماہرہ خان
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے موجودہ مرحلے سے مکمل طور پر مطمئن ہیں اور انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب انہیں روایتی ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے۔ دبئی میں منعقدہ ایک ادبی و ثقافتی تقریب …
Read More »گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری متوقع، مقامی گیس کی کم قیمتوں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی تیاری
اسلام آباد:وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت جلد گیس صارفین کے لیے خوشخبری کا اعلان کرے گی، کیونکہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی نسبتاً سستی گیس کی بنیاد پر نرخوں میں کمی یا ردوبدل پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی اور امریکا، اسرائیل اور ایران کے …
Read More »
THE PUBLIC POST