پاکستان

پنجند پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ، گڈو بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی

کراچی(پبلک پوسٹ)دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کے باعث سندھ کے بیراجوں میں بھی سطح بلند ہو رہی ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجند کے …

Read More »

پاکستان مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اورقطر کے عوام کے ساتھ ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں امیر قطر، شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہے، مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی ڈھٹائی سے جاری جارحیت کو روکنا ہوگا۔ دوحہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ پر …

Read More »

بارش کے بعد کئی ’’برساتی مینڈک‘‘ نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد کئی ’’برساتی مینڈک‘‘ نکل آئے جو افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ …

Read More »

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پی ٹی آئی ارکان مستعفی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان مستعفی ہونا شروع ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ سینیٹر مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی …

Read More »

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی،فی تولہ 4100 روپے سستا

کراچی (پبلک پوسٹ )ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی، آج فی تولہ نرخ 4100 روپے گھٹ گئے۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار ہوگئی۔ دوسری جانب 10 گرام …

Read More »

کراچی میں ٹریفک جام وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےنوٹس لے لیا

کراچی (پبلک پوسٹ )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔ قیوم آباد، کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کورنگی کراسنگ اور کازوے بند ہونے پر رپورٹ طلب کرلی۔ ڈی آئی جی کراچی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ برساتی …

Read More »

، شاہراہ بھٹو کے تیسرے فیز کے تعمیراتی کام کی جگہ لوگ پہنچ گئے اور ویڈیوز بنائیں

کراچی (پبلک پوسٹ )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شاہراہ بھٹو اور حب کینال پر تنقید کی گئی، شاہراہ بھٹو کے تیسرے فیز کے تعمیراتی کام کی جگہ لوگ پہنچ گئے اور ویڈیوز بنائیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شاہراہ بھٹو کے تین فیز ہیں، شاہراہ بھٹو پر ٹریفک رواں دواں ہیں، ٹریفک چل رہی ہے، شاہراہ …

Read More »

مرید عباس قتل کیس: ملزم عاطف زمان کو علاج کیلئےاسپتال منتقل کرنے کی اجازت مل گئی

نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کی میڈیکل ٹریٹمنٹ کی درخواست منظور کرلی گئی، کراچی کی مقامی عدالت نے ملزم عاطف زمان کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف ہے، فوری میڈیکل ٹریٹمنٹ کی …

Read More »

ننھے یوٹیوبرز شیراز اور مسکان نے گاؤں کے خستہ حال اسکول کو جدید تعلیمی ادارے میں بدل دیا

پاکستان کے مشہور ترین ننھے یوٹیوبرز محمد شیراز اور مسکان نے سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مثبت مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گاؤں کے پرانے، خستہ حال اسکول کو جدید تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دیا ہے۔ شیراز کے والد نے کچھ عرصہ قبل ایک ویڈیو کے ذریعے اسکول کی خراب حالت دکھائی تھی، جہاں …

Read More »

خیبر پختونخوا میں آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک

9 اور 10 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے متعلق اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ کارروائی …

Read More »