راولپنڈی: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور نالہ لئی کے کنارے آباد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق …
Read More »خصوصی رپورٹس
وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
لاہور: وزیراعظم شہبازشریف کرغز صدر کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے۔ وفاقی وزراء جام کمال خان، عبدالعلیم خان اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش …
Read More »بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنۃ جاری؛2 دہشت گرد جہنم واصل
بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنۃ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔ یہ دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔ کارروائی کے …
Read More »عمران خان اسپتال منتقلی؛ توہینِ عدالت پر فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد
اسلام آباد: عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہینِ عدالت پر فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے میں عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست کی فوری سماعت کی دوسری درخواست بھی مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق توہین عدالت کی درخواست …
Read More »سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نئےصوبوں، انتظامی یونٹس کی تحریک التواء پر بحث ہوگی
سندھ اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔ نئےصوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی تحریک التواء پر بحث ہوگی۔ صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں تحریک التواء پر اکثریتی رائے اور فیصلے کے بعد قرارداد منظور کروائی جائے گی۔ سندھ اسمبلی پہلے بھی 5 مرتبہ نئےصوبوں کےخلاف قرارداد منظور …
Read More »میر رضا قتل: جوڈیشل کمیشن نےعوام سے معلومات طلب کر لیں
میر رضا قتل کیس سے متعلق معلومات دینے کے لیے جوڈیشل کمیشن نے ای میل اور واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا۔ جوڈیشل کمیشن نے میر رضا قتل کیس سے متعلق عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔ کمیشن کے مطابق میر رضا کیس سے متعلق معلومات commission_mcr@shc.gov.pk پر ای میل کی جا سکتی ہیں۔ عوام سے کہا …
Read More »کراچی؛ عدالتی حکم پر دہلی گورنمنٹ اسکول سیل،بچے تالا توڑ کر عمارت میں داخل
کراچی: عدالتی حکم پر گورنمنٹ دہلی اسکول کو سیل کیے جانے کے خلاف سیکڑوں طلبہ، اساتذہ اور والدین نے اسکول کے باہر احتجاج کیا جبکہ بچے اسکول کا تالا توڑ کر عمارت میں داخل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسکول کے باہر کم عمر طلبہ و طالبات نے احتجاج کیا جبکہ اساتذہ بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔ طلبہ نے ہاتھوں …
Read More »ایف بی آر کی کارروائیاں: سیلز ٹیکس اور دیگر خلاف ورزیوں پر متعدد گاڑیاں اور سامان تحویل میں
ایف بی آر کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد نے مختلف خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں اور سامان تحویل میں لے لیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق کارروائی سیلز ٹیکس قوانین اور ڈیجیٹل انوائسنگ کی خلاف ورزیوں پر کی گئی۔ ایف بی آر نے بتایا کہ کارروائی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 40 سی، ڈیجیٹل …
Read More »فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ،جدید اسلحہ کے ٹرائلز کا مشاہدہ
راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید اسلحہ کے ٹیسٹ و ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔ جغرافیائینقشے اور معلومات حاصل کرناپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے …
Read More »امریکا اور وینزویلا کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ کرلیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی ہدایت پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری …
Read More »
THE PUBLIC POST