دنیا

ایران پر حملہ ہوا تو ’مکمل جنگ‘ ہوگی: عراقی حزب اللّٰہ کی دھمکی

عراق میں ایرانی حمایتی تنظیم، کتائب حزب اللّٰہ (حزب اللّٰہ کی ایک بریگیڈ) نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو خطے میں مکمل جنگ چھڑ جائے گی۔ کتائب حزب اللّٰہ تنظیم کے سربراہ ابو حسین الحمیداوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ دشمنوں کے لیے ’پارک میں چہل قدمی کرنے جتنی …

Read More »

ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے نئی ڈیل کے لیے چار اہم شرائط سامنے آگئیں

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جوہری ڈیل کے لیے چار سخت شرائط عائد کرنا چاہتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان شرائط کا مقصد ایران کے جوہری، میزائل اور علاقائی کردار کو محدود کرنا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مجوزہ شرائط میں ایران سے افزودہ یورینیئم کی مکمل منتقلی، ایران کے …

Read More »

فرانس کا بڑا فیصلہ: 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی

پیرس: فرانس کی قومی اسمبلی نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی سے متعلق بل منظور کر لیا ہے۔ اس بل کو حتمی قانون بننے کے لیے اب فرانسیسی سینیٹ سے منظوری درکار ہوگی۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام بچوں کو آن لائن ہراسانی، نفسیاتی دباؤ اور ذہنی صحت کو لاحق …

Read More »

کرن جوہر نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی، آخری اسٹوری میں کیا لکھا؟

بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر کرن جوہر نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کی دوری کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہفتے تک خود کو ڈیجیٹل …

Read More »

ایران پر کسی بھی حملے کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، امارات

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران پر کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزارت خارجہ کا …

Read More »

امریکا میں شدید برفانی طوفان کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک، 19 ہزار پروازیں منسوخ

امریکا میں شدید ترین برفانی طوفان کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہفتے کے روز سے اب تک 19 ہزار پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خراب موسمی حالات کے باعث سڑکوں پر سفر سے گریز کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ طوفان کے باعث ٹیکساس سے نیو …

Read More »

4 کروڑ 80 لاکھ جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز لیک ہو گئے

نیویارک: سائبر سیکیورٹی نے تقریباً 4 کروڑ 80 لاکھ جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز پر مشتمل ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ سائبر سیکیورٹی ریسرچر کے مطابق یہ ڈیٹا بیس نہ تو پاس ورڈ سے محفوظ تھا اور نہ ہی انکرپٹڈ۔ جبکہ اس میں تقریباً 96 جی بی پر مشتمل خام لاگ ان کریڈنشل ڈیٹا موجود …

Read More »

اسلامی ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہیں:چین

چین نے اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیر کے روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے بیجنگ میں وزیرِ خارجہ …

Read More »

روسی آئل نیٹ ورک کیخلاف کارروائی، فرانس نے مشتبہ تیل بردار جہاز کا بھارتی کپتان گرفتار کر لیا

پیرس: فرانس کی بحریہ نے بحیرۂ روم میں روس پر عائد پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزی کے شبے میں ایک آئل ٹینکر کو روکنے کے بعد اس کے کپتان کو حراست میں لے لیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینکر کے 58 سالہ بھارتی کپتان کو اتوار کے روز تفتیش کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ …

Read More »

فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک، 28 لاپتہ

جنوبی فلپائنی صوبے باسیلان کے نزدیک ایک کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک اور 28 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحری جہاز میں 332 مسافر اور 27 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا، بحری جہاز کو حادثہ رات دیر سے پیش آیا۔ مقامی اخبار فِل سٹار کے مطابق حادثے کا شکار جہاز سولو صوبے کے جزیرے …

Read More »