کراچی

کراچی: کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی، نادرن بائی پاس سے کروڑوں روپے مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول و ڈیزل ضبط

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے نادرن بائی پاس پر انٹیلیجنس بیسڈ طویل دورانیے کی کارروائی کے دوران ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران پیٹرول پمپس کی آڑ میں قائم پانچ ڈمپنگ پوائنٹس پر چھاپے مارے گئے جہاں سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات برآمد ہوئیں۔ کسٹمز …

Read More »

کورنگی میں دکان لوٹنے کی سنگین واردات ،فائرنگ سے دکاندار زخمی ڈاکو ہر سال دسمبر میں اسی دکان کو لوٹتے ہیں

کراچی(پبلک پوسٹ)شہر قائد میں ہر سال دسمبر میں ایک ہی دکان لوٹنے کے سلسلے کی تازہ واردات کے دوران فائرنگ سے دکاندار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں دکاندار اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دکاندار پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، جس کے دوست نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ …

Read More »

کراچی: تاجروں اور بلڈرز سے بھتہ وصولی کے بڑھتے واقعات،بیرونِ ملک سے فون کالز کے ذریعے دھمکیاں

کراچی میں تاجروں اور بلڈرز سے بھتہ وصولی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے پولیس کی تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں تاجروں سے بھتہ وصولی کی فون کالز ایران، دبئی، نائیجیریا اور فلپائن میں رجسٹرڈ موبائل فونز سے کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے پراپرٹی ڈیلرز سے بھتہ …

Read More »

میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی بیرونِ ملک سفر سے روک دیے گئے،ایئرپورٹ سے آف لوڈ

میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو بیرونِ ملک سفر سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افضل زیدی آج صبح ترکیے جانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے، تاہم اسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کے باعث انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ میونسپل کمشنر کراچی کا نام اسٹاپ لسٹ میں موجود …

Read More »

کراچی: غیرقانونی کال سینٹر اور فراڈ کیس،15 غیرملکیوں سمیت 34 ملزمان جیل منتقل

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے غیرقانونی کال سینٹر چلانے اور فراڈ کے الزامات میں گرفتار 15 غیرملکیوں سمیت 34 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تمام ملزمان کو ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی …

Read More »

کراچی: رواں سال ڈکیتی مزاحمت میں 89 شہری قتل،پرتشدد واقعات میں سینکڑوں جانیں ضائع

کراچی میں رواں سال کے دوران جرائم، حادثات اور مختلف پرتشدد واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔ ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 89 شہری قتل ہوئے، جبکہ شہریوں کے تشدد سے 14 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوئے۔ رپورٹ کے …

Read More »

کراچی: ملیر سٹی میں گھر سے نوجوان کی لاش برآمد، تفتیش جاری

کراچی کے علاقے ملیر سٹی گوشت مارکیٹ کے قریب ایک گھر سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ ارحم ولد حبیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش گھر کے اندر سے ملی، جبکہ ابتدائی معائنے میں اس کے ہاتھ بندھے ہونے کی …

Read More »

نارتھ کراچی میں نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار،ملزم ٹریفک پولیس افسر کا بیٹا نکلا

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے اطراف کی سڑکوں پر نازیبا حرکات کرنے والے اوباش نوجوان کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر چلتی موٹر سائیکل پر انتہائی نازیبا حرکات کرتے ہوئے نوجوان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق وائرل ویڈیو …

Read More »

کیماڑی سعید آباد پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ و گولیاں برآمد

کراچی کے علاقے کیماڑی سعید آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ و گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی ہے، جس نے منگل کی شب …

Read More »

فیڈرل بی ایریا سے چوری موٹر سائیکل32 ماہ بعد بھی لاپتا،مالک کو ٹریفک خلاف ورزی کا ای چالان موصول

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 سے ڈھائی سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل تاحال برآمد نہ ہو سکی، تاہم حیران کن طور پر اسی موٹر سائیکل پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا ای چالان مالک کے گھر پہنچ گیا۔ متاثرہ شہری کی موٹر سائیکل یکم اپریل 2023 کو فیڈرل بی ایریا بلاک 14 سے چوری …

Read More »