کراچی

گارڈن میں بڑا کریک ڈاؤن،لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 4 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 پستول، ساڑھے 6 کلوگرام سے …

Read More »

7 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم سیتا رام گرفتار چھ ماہ بعد تکنیکی بنیادوں پر گرفتاری، مختلف شہروں میں چھاپوں کے بعد کامیابی

کراچی میں پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم سیتا رام کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تقریباً چھ ماہ بعد ملزم کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش …

Read More »

کراچی: کورنگی روڈ پر نوجوان پر تیزاب حملہ،ملزمان فرار

کراچی کے علاقے کورنگی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک نوجوان پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان ایک نجی کمپنی کے لیے موبائل سمز فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔ واقعے کے وقت موٹر …

Read More »

کراچی میں بڑی کارروائی،مہنگی منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کی مبینہ سرغنہ گرفتار

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک مبینہ بین الصوبائی گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ شہر کے پوش علاقوں، خصوصاً ڈیفنس اور کلفٹن میں آئس (کرسٹل میتھ) اور کوکین جیسی مہنگی منشیات …

Read More »

ڈیفنس فیز 7 واقعہ: نوجوان کے والد علی انور کا ردعمل،پولیس پر ہراسانی کا الزام

ڈیفنس فیز 7 میں پولیس اہلکاروں اور ایک نوجوان کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے کے بعد نوجوان کے والد علی انور کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کو بلاجواز ہراساں کیا گیا۔ علی انور کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کو چاہیے کہ وہ یکطرفہ …

Read More »

کراچی میں پانی کا بدترین بحران، پانی کی فراہمی مزید 4 دن متاثر رہنے کا خدشہ

کراچی میں پانی کابدترین بحران جاری مختلف علاقوں میں گزشتہ 6 دن سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے اور خدشہ ہے کہ مزید 3 سے 4 دن شہر میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بریک ڈاون کے باعث متاثر ہونے والی پانی لائنوں کا مرمتی کام تاحال مکمل نہیں …

Read More »

کراچی میں گرم ترین دن، محسوس کیا جانیوالادرجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی:کراچی میں آج ہفتے کے روز شدید گرمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے شہر میں آج گرم ترین دن ریکارڈ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسم سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو بھی گرمی کی شدت اپنے عروج پر رہی اور محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 49 ڈگری …

Read More »

کراچی: پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والانوجوان شخصی ضمانت پر رہا

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے مبینہ ملزم کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں حاضر ہونا ہو گا۔ گزشتہ روز ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی روکنے پر خاتون پولیس افسر کے بیٹے …

Read More »

گھاس کی آڑ میں گٹکا ماوا اور چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

گھاس کی آڑ میں گٹکا ماوا اور چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے علی الصبح احسن آباد کے قریب کارروائی کرکے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور پانچ من سے زائد چھالیہ برآمد کرلی۔ مویشی منڈی میں گھاس لے جانے کی آڑ میں چھالیہ اور گٹکا ماوا کی اسمگلنگ کی جاتی …

Read More »

ایف آئی اے اے سی سی کراچی کی کارروائی،حوالہ/ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب

ایف آئی اے اے سی سی کراچی نے ہنڈی/حوالہ نیٹ ورک بے نقاب کردیا ہے جس میں ملزم ڈیجیٹل شواہد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی ڈائریکٹر کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون کی زیر نگرانی کارروائی ہوئی جس میں منظم مالی جرائم کے خلاف مؤثر اور کامیاب آپریشن کیا گیا جس میں مقدمہ نمبر 34/2026 میں …

Read More »