خصوصی رپورٹس

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آ باد: وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطا بق وزیراعظم کابینہ اجلاس میں سعودی عرب کے دورے پر گفتگو کریں گے۔ کابینہ میں پاکستان،سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات پیش کی جائیں گی اور کابینہ کو اعتماد میں لیا جا ئے گا۔

Read More »

سوشل میڈیا پر کردار کشی،شرجیل میمن کا NCCIA سے رجوع

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رجوع کر لیا، اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات کی تشہیر کے خلاف 9 اگست کو باقاعدہ تحریری شکایت جمع …

Read More »

کراچی سمیت ملک بھر کےبجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے جاری بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے بعد آئندہ ماہ سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی مد میں دیا جانے والا سہ ماہی …

Read More »

پٹرول اصل قیمت سے 139.93 اور ڈیزل 116.10 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ہورہا ہے

اسلام آباد:شہری پیٹرول اورہائی سپیڈ ڈیزل پر بڑھتےٹیکسزکے بوجھ کی زد میں ہیں،پیٹرول اصل قیمت سے 139روپے 93 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل116 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے،شہری ایک لیٹر پیٹرول پرمجموعی طور پر 130روپے 23 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر 116 روپے لیوی، ٹیکس اورمارجنز ادا کرنے پر مجبور ہیں، دستاویزات سے معلوم ہوتا …

Read More »

ہنگو؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7خوارج ہلاک،کیپٹن حمزہ اکرم شہید

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کیپٹن حمزہ اکرم نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اگست کو ضلع ہنگو میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کی …

Read More »

شہدا اور غازیوں کو سول اعزازات دینے کی منظوری، 78 نام فہرست میں شامل

اسلام آباد: وطن کے شہدا اور غازیوں کو سول اعزازات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے اور 78 افراد اس فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈز سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وطن عزیز کے لیے جان نچھاور کرنے والے شہدا اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ …

Read More »

دفاعی معاہدہ سعودیہ کی حفاظت کی ضمانت نہیں، ابراہیم رضائی

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے نئے مشترکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مطابق ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کو وہ سکیورٹی ضمانت فراہم نہیں کر سکتا جس کی ریاض توقع کر رہا ہے۔ …

Read More »

میر رضا کی قبر کشائی آج ہو گی، والد، اہلخانہ، وکیل، پولیس قبرستان میں موجود

کراچی کے نوجوان میر رضا کی قبر کشائی کا سلسلہ کچھ دیر بعد شروع کیا جائے گا۔ کراچی میں طارق روڈ پر واقع سوسائٹی قبرستان میں میڈیکل بورڈ کے تمام ارکان پہنچ گئے ہیں، میر رضا کے اہلِ خانہ اور وکیل جبران ناصر بھی قبرستان میں موجود ہیں۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔ یاد رہے …

Read More »

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل پر لیوی مزید بڑھا دی گئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگلے دو روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوگرا نے 10 اگست تک کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا ہے جس پر اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوگیا۔ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی …

Read More »

کراچی: سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر میں65لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کا مقدمہ 4 ملزمان کیخلاف درج

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایدھی سینٹر میں 65 لاکھ 49 ہزار 597 روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ ایدھی سینٹر کے ملازم مظہر عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ مقدمے کے متن کے مطابق واردات جمعہ کی شام تقریباً 4 بجے پیش آئی۔ متن کے مطابق …

Read More »