دنیا

عرب اتحادی افواج کا یمن میں بندرگاہ پر فضائی حملہ

سعودی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے یمن میں قائم مکلا بندرگاہ پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں ایسے ہتھیاروں اور جنگی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے جہازوں سے اتاری جا رہی تھیں۔ سعودی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں موجود بندرگاہ مكلا کو بیرونی فوجی …

Read More »

آسٹریلیا فائرنگ کیس میں دہشت گرد نیٹ ورک کا خدشہ ختم، تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آگئے

آسٹریلوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ سڈنی کے مشہور بونڈی بیچ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث باپ بیٹا نے اکیلے کارروائی کی تھی اور ان کا کسی بڑے دہشت گرد نیٹ ورک سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ یہ واقعہ 14 دسمبر کو ایک یہودی مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا تھا، جس میں 15 افراد …

Read More »

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ترجمان ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔ فلسطینی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ اور غزہ میں تنظیم کے سربراہ محمد سنوار رواں برس اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران شہید ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق اسرائیلی …

Read More »

عازمین حج و معتمرین ہوشیار رہیں؛ سعودی عرب نے عمرہ کمپنی پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ اپنے فرائض کو دینی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ادا کریں یہ محض انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک عظیم دینی امانت بھی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ مقدس مقامات کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے مسلمان اللہ کے گھر …

Read More »

صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہونے کا دعویٰ کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی کا فلوریڈا میں واقع اپنے نجی رہائش گاہ مارالاگو میں استقبال کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے ہم …

Read More »

ملائیشیا؛ کرپشن الزامات پر آرمی چیف کوجبری رخصت پر بھیج دیا گیا؛ تحقیقات شروع

ملائیشیا کے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو کرپشن اور منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات تک رخصت پر بھیج دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی وزارتِ دفاع نے آرمی چیف جنرل تن سری محمد حافظ الدین جنتن کو فوری طور پر رخصت پر بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی۔ مقامی میڈیا نے …

Read More »

برازیل سے تعلق رکھنے والی پہلی مس یونیورس انتقال کرگئیں

برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیدا ماریا وارگاس انتقال کرگئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اسپتال آرکانجو سائو میگوئل میں داخل کیا گیا تھا، جبکہ ان کی موت کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔ آئیدا ماریا کے خاندان اور بیٹی فرننڈا وارگاس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مس یونیورس 1963 آخری لمحات تک آئی …

Read More »

روس کا یوکرین پر حملہ1 شخص ہلاک، ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع

روس کے یوکرین پر حملے میں 1 شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے رات بھر میں تقریباً 500 ڈرونز، 40 میزائلوں سے حملہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس نے یوکرین میں توانائی، شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا، ان حملوں سے ظاہر ہے …

Read More »

بھارت؛ انتہاپسند ہندوؤں نے ڈنڈے اور لاٹھیاں مار مار کر مسلم مزدور کو قتل کردیا

بھارتی ریاست اُڑیسہ میں ہندو انتہاپسندوں کے مشتعل ہجوم نے ایک مزدور کا آدھار کارڈ دیکھ کر شناخت کی اور پھر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اُڑیسہ کے ضلع سمبلپور میں 30 سالہ مزدور ایک ہوٹل پر چائے پی رہا تھا کہ مقامی افراد نے اس سے بیڑی مانگی۔ اس دوران بیڑی مانگنے والوں نے …

Read More »

پی ٹی آئی نے عسکری قیادت کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

پاکستان تحریکِ انصاف کے برطانیہ چیپٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے جس میں پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کی ویڈیو شامل تھی۔ پی ٹی آئی یوکے نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے غیر قانونی طرزِ عمل کی حمایت نہیں کرتی اور آزاد شہریوں کو …

Read More »