ایشیاکپ: بھارتی میڈیا، کرکٹرز، سیاستدانوں کاپاکستان سے نہ کھیلنے کیلئے رونا دھونا شروع

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ٹورنامنٹ کا فیصلہ ہونے پر بھارتی میڈیا سمیت بھارتی کرکٹرز اور سیاستدانوں نے رونا دھونا شروع کردیا۔ بھارتی ایوانوں اور میڈیا پر مودی سرکار سے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑھنے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی سرکار ایشیا کپ میں پاکستان کو واک اوور دینے کے حق میں نہیں۔

دوسری جانب بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو کسی صورت واک اوور نہیں دیں گے، واک اوور دیا تو پاکستان جیت جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ بھارت کا ٹورنامنٹ ہے، اس میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔ بھارت نہیں کھیلے گا تو ٹورنامنٹ بھی نہیں ہوسکتا، بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کا کھیلنا کسی صورت قبول نہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں 9 ستمبر سے کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ سے متعلق ایک اور بڑی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں پاک بھارت ٹیمیں کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ آمنے سامنے آسکتی ہیں۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *