فلور ملوں کے سستا آٹا فراہم کرنے سے انکار پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا 

سستا آٹا فراہم کرنے سے فلور ملوں کے انکار پر حکومت پنجاب کا ردعمل سامنے آگیا جب کہ صوبائی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھنے سے روکنے اور مسلسل سپلائی برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے اہم اقدام کرتے ہوئے آٹا اور گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فوری متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پیرا فورس کو ٹاسک دے دیا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کو فیڈ ملوں میں استعمال کرنے پر پابندی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روٹی کے نرخ 14 روپے اور آٹے کے تھیلے کا نرخ 1800 سے نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔

Check Also

بشریٰ بی بی کی بہن نے کہا یہ سب ڈرامہ ہے علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا، محسن نقوی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *