فہد مصطفیٰ نے دوسری شادی کرلی؟ افواہیں گردش کرنے لگیں

سوشل میڈیا پر پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

فہد مصطفیٰ جو اپنے پروگرام کی بہترین میزبانی کیلئے مشہور ہیں ایک مرتبہ پھر خبروں کی سرخیوں میں ہے۔ اس مرتبہ بھی فہد کی دوسری شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

فہد اور ان کی اہلیہ ثنا فہد کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ دونوں کالج کے زمانے سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اس خوبصورت جوڑے کے دو بچے بھی ہیں جن کا نام فاطمہ اور موسیٰ ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فہد اور ثنا کے درمیان اختلافات ہیں اور فہد نے دوسری شادی کرلی ہے جس کے حوالے سے اداکار نے تاحال کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہیں پھیل چکی ہیں۔

Check Also

پہلا شوہر 15سال بڑا، جبکہ ہونے والا شوہر 20 سال چھوٹا ڈاکٹر نبیحہ علی

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *