سندھ کے شہر میرپور خاص میں شکایت درج کرانے کیلئے آنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ماروی ٹاؤن کی رہائشی متاثرہ خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے ڈی آئی جی آفس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔
متاثرہ خاتون کے مطابق بعد جب وہ طلاق ہونے کے بعد 7 سالہ بیٹی کی حوالگی کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن مہران گئی تو ایس ایچ او نے بیٹی کی بازیاب کروانے کے بہانے کسی گھر میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ کی مدعیت میں وومین تھانہ میں مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے جو انکوائری مکمل ہونے تک معطل رہیں گے۔
دوسری جانب، وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کے نوٹس کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جب کہ ایس ایچ او اور خاتون کا میڈیکل معائنہ اور نمونے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
THE PUBLIC POST