اسلام آباد(پبلک پوسٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ سے الگ ہونے سے متعلق ہائی کورٹ میں آج دائر کردہ اپنی درخواست میں اہم انکشافات کیے ہیں۔
جسٹس طارق جہانگیری نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ ڈگری کیس چیف جسٹس نے چند دیگر لوگوں کے علاوہ میرے ساتھ ڈسکس کیا۔
جسٹس طارق جہانگیری نے درخواست میں ذکر کیا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے شدید پریشر ہونا تسلیم کیا، چیف جسٹس نے تسلیم کیا ڈگری کیس جلد سننے کا ان پر پریشر ہے، چیف جسٹس نے مجھے بلواسطہ اور بلا واسطہ تجویز دی اور کہا کہ میں پوسٹ ڈیٹ استعفی دے دوں۔
THE PUBLIC POST