اصلاحات کے باوجود پاکستان کا ٹیکس 2 جی ڈی پی تناسب خطے میں کم ترین قرار

وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اصلاحات کے باوجود پاکستان کا ٹیکس 2 جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگرممالک سے کم ہے جب کہ نئے فائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کے بارے میں رپورٹ جاری کردی ہے، حکام کے مطابق اے ڈی بی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصلاحات کے باوجود پاکستان کاٹیکس 2جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگرممالک سے کم ہے۔

نان فائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا، پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا ہے۔

اے ڈی بی رپورٹ میں کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کی بڑی وجہ بڑے پیمانے پر غیر رسمی شعبے کو قرار دیا گیا، بغیرموٴثر تعمیل کے ٹیکس بیس کو وسعت دینا قلیل آمدنی پیدا کرتا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ایسے اقدامات سے صرف انتظامی اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے، صرف رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کیبجائیپالیسوں کوبہتربنایا جائے، بہتر پالیسیوں سے موجودہ ٹیکس دہندگان سمیت دیگر ٹیکس وصولی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

Check Also

جامعہ کراچی کے ملازم کی بوری میں بند لاش برآمد

جامعہ کراچی کے ایک نوجوان ن ملازم کی لاش صفورا کے قریب سے برآمد ہوئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *