کراچی: مسافر خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس،آن لائن رائیڈ سروس پر 1 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں آن لائن رائیڈ سروس کے ڈرائیور کے خلاف مسافر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں خاتون نے کنزیومر کورٹ میں کمپنی پر ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

عدالت نے کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

خاتون کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور کے مجرمانہ رویے پر مجھے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانا پڑی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے شکایت کے باوجود ڈرائیور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *