چین نے آبادی بڑھانے کیلئےنیا منصوبہ متعارف کروادیا

دنیا کی دوسری بڑی معیشت والے ملک چین نے اپنی آبادی بڑھانے کیلئے نیا منصوبہ متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آبادی کی کمی سے پریشان چین اپنے ملک کی آبادی بڑھانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے جس کے تحت اب چینی عوام مانع حمل ادویات اور دیگر اشیاء پر 13 فیصد سیلز ٹیکس ادا کریں گے، جبکہ بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات مستثنیٰ ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے بعد چین میں 1994 سے نافذ ایک بچے کی پیدائش والی پابندی اب ختم ہوگئی ہے۔

یہ منصوبہ شادی سے متعلق خدمات اور بزرگوں کی دیکھ بھال کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) سے بھی مستثنیٰ قرار دیتا ہے، یہ ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہے جس میں والدین کی چھٹی بڑھانا اور نقد رقم جاری کرنا شامل ہے۔

مزید براں بیجنگ زیادہ سے زیادہ نوجوان چینی لوگوں کو شادی کرنے اور جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ چین کی آبادی لگاتار 3 سال کم ہوئی ہے، جس میں 2024 میں صرف 9.54 ملین بچے پیدا ہوئے۔ یہ ایک دہائی قبل ریکارڈ کی گئی پیدائش کی شرح کا نصف ہے۔

Check Also

نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نےقرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

امریکا کے شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *