ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا کیا گیا ہے۔
ایل پی جی کے 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2892روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے سستی ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *