خضدار کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، بھارت کی پراکسیسز باز آجائیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خضدار کا واقعہ ناقابل برداشت ہے لہٰذا بھارت کی پراکسیسز باز آجائیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عمل درآمد رہ گیا ہے، مستقبل کے لیے ایک کمیٹی ہو جس کے لائحہ عمل طے کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا جس وجہ سے آج صورتحال کا سامنا ہے لیکن اس فتنہ کو ختم کرنا ہوگا، جو خطے کے لیے ناگزیر ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ کل جو خضدار میں بچوں پر حمل ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ بہت اہم معاملہ ہے حکومت اسے سنجیدگی سے ڈیل کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں پاک افریقا دوستی کے اس اہم اجلاس کا حصہ ہوں، آج پاک افریقہ کے تاریخی و باہمی تعلقات اور دوستی کا دن ہے، پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ نے بھی پاک افریقا تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افریقا کو ٹیکسٹائل اور سرجیکل آئٹمز کی ایکسپورٹ کی آفر کی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئی ٹی اور زراعت سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افریقا کے درمیان کیپسٹی بلڈنگ کی ضرورت ہے، پاکستان اور افریقا کی دوستی مثالی ہے۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *