خصوصی رپورٹس

چناب سے بڑا ریلہ جھنگ میں داخل، رواز برج کے قریب شگاف ڈال دیا گیا، پنجاب میں اموات 20 ہوگئیں

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور شدید بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے جس کے باعث سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچا دی، کئی اضلاع زیر آب آگئے اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ مال مویشی سیلاب کی نذر ہوگئے، اب تک 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق …

Read More »

پختونخوا میں سیلاب متاثرین کیلیے معاوضے دُگنے، نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے، گنڈاپور

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، …

Read More »

وزیر اطلاعات کا دریاؤں کی گزرگاہوں پرتعمیرات کے خلاف کارروائی کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دریاؤں کی گزر گاہوں پر مستقبل میں تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئندہ دریاؤں کی گزر گاہوں پر تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی، سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے گا۔ عطاتارڑ نے کہا کہ …

Read More »

ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 1 روپے 69 پیسے سستی ہونے کا امکان

ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 69 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔ ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی نرخ میں کمی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، ممبر سندھ رفیق شیخ کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ سی پی پی اے …

Read More »

سرگودھا: پاک فوج کا کشتیوں پر سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کا سلسلہ جاری

پاک فوج کی جانب سے سرگودھا کے علاقے گورنہ پٹھاناں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ گورنہ پٹھاناں میں سیلاب میں محصور افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ گئے۔ پاک فوج کے دستے کشتیوں اور دیگر ریسکیو آلات سے لیس ہیں، جنہیں مقامی انتظامیہ کا تعاون بھی حاصل ہے۔ پاک فوج کے …

Read More »

پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے بغیر ملک قدرتی آفات سے محفوظ نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قلیل، درمیانی اور طویل المدتی پالیسیاں وضع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کئے بغیر ملک قدرتی آفات سے محفوظ نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم نے نارووال میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر بریفنگ کے دوران کہا …

Read More »

ریسکیو اور قدرتی آفات سے نمٹنے والےاداروں کو مزید متحرک ہونا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریسکیو اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں کو مزید متحرک ہونا ہوگا۔ نارووال میں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب کو طغیانی کا سامنا ہے، سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر ہم سب کو افسوس ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف …

Read More »

’’بارشوں اور سیلاب سے درپیش سب سے بڑا خطرہ‘‘ وفاقی وزیر نے خبردار کردیا

وفاقی وزیر نے بارشوں اور سیلاب سے درپیش سب سے بڑے خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا۔ محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کا سب سے بڑا خطرہ اس وقت سامنے آئے گا جب یہ پانی پنجند پہنچ کر سندھ میں داخل ہوگا۔ نجی ٹی وی …

Read More »

پنجاب میں سیلاب سے تباہی، کئی بند ٹوٹ گئے، دریائے راوی میں خطرناک حد تک اضافہ، 11 افراد جاں بحق

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ ساتھ پانی کی رفتار بھی تیز ہوگئی۔ دریائے راوی میں بھی سیلابی پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث لاہور میں شاہدرہ …

Read More »

اس وقت ملک کے 3 دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 3 دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے …

Read More »