خصوصی رپورٹس

آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے، اہم وزارتوں کے درمیان بھی اختلافات سامنے آگئے

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے …

Read More »

شدید طوفان، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور (پبلک پوسٹ)میں شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پہنچنے والی 2 پروازوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔ شدید طوفان کے باعث کراچی سے …

Read More »

آئی ایم ایف مشن کا دورۂ پاکستان  مکمل؛ مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن بڑھانے اور اصلاحات پر زور

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)آئی ایم ایف مشن کا دورۂ پاکستان مکمل ہوگیا، جس میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن کا نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ مکمل ہوگیا۔ یہ دورہ 19 مئی سے شروع ہوا تھا، جس میں مالی …

Read More »

وزیرِاعظم کل سے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم دورے کے دوران دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ اور عالمی امور پر بات کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا …

Read More »

کورونا کراچی میں پھر سر اٹھانے لگا ‘ اسپتالوں میںمتعدد کیسسز سامنے آگئے

کراچی کے نجی اسپتال میں روز کورونا کے 8 سے 10 مثبت کیسز دیکھنے کو مل رہے ہیں: ڈاکٹر جاوید خان نجی اسپتال کے سانس کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں گزشتہ ہفتے سے روز کورونا کے 8 سے 10 مثبت کیسز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ …

Read More »

بھارت پاکستان میں 20 سال سے دہشت گردی میں ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل اور وفاقی سیکرٹری داخلہ آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس جاری ہے۔ پریس کانفرنس کی ابتدا کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے خضدار میں افسوس ناک واقعہ پیش …

Read More »

صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیرکو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘‘ کا اعزاز دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کا اعزاز عطا کردیا۔ آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے …

Read More »

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 1900 روپے کم ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1 تولہ سونا 1900روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1629 روپے کی کمی کے بعد 2لاکھ 97 ہزار 925 روپے ہو گیا۔ دوسر ی جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالرز کم ہو کر …

Read More »

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہونگے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

Read More »

سابق بھارتی وزیر خزانہ نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے دی

بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیڈر یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے دی۔ ا یشونت سنہا نے کہا کہ پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کروایا گیا ہے، اس سے پہلے پلواما حملہ بھی انتخابات سے پہلے ہوا تھا، تب اس کا پورا فائدہ مودی نے اٹھایا …

Read More »