اسلام آباد /حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ، پٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 55روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے‘ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہےجس …
Read More »خصوصی رپورٹس
وزیراعظم کی صوبوں کو پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت پٹرولیم نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ …
Read More »جنگ کا ساتواں دن:تہران پر قیامت خیز بمباری، تہران، شیراز اور اصفہان میں زبردست دھماکے
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری جنگ کے ساتویں روز دارالحکومت تہران پر شدید فضائی بمباری کی گئی، جسے حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ شدید حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رات بھر تہران کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکے سنے گئے اور کئی مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے …
Read More »کراچی: امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت، انکوائری کا آغاز
کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی کے دوران 11 افراد کی ہلاکت اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک نے تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا …
Read More »ایران امریکا جنگ کے باعث توانائی بحران کا خدشہ: پاکستانی حکومت نے اہم منصوبہ تیار کرلیا
آبنائے ہرمز کی بندش اور توانائی بحران کے خدشات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات اور آر ایل این جی کی طلب کم کرنے کے لیے قیمتوں کے نئے طریقہ کار کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں …
Read More »کراچی، ڈیفنس کی عمارت سے پراسرار طور پر خاتون کے گرنے کی ویڈیو وائرل
شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ایک رہائشی عمارت کی چھت سے خاتون گرنے کا پراسرار واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ خیابان جامی کے قریب پیش آیا جہاں ایک خاتون عمارت کی چھت سے گر گئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں …
Read More »کراچی:رینجرز کی کارروائی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے 4ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقے ملیر شاہ ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروپ سے ہے، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان سے 2 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے، ملزم رضوان اسٹیل مل سے لوہا اور پیتل …
Read More »ایران کے ڈرون آذربائیجان میں جا گرے، دو شہری زخمی، ایئرپورٹ کو نقصان، سفیر طلب
آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے کئی ڈرونز آذربائیجان کی سرزمین پر گر گئے ہیں۔ ان میں سے ایک ڈرون نخجوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل عمارت سے ٹکرا گیا جبکہ دوسرا ڈرون شکارآباد گاؤں کے اسکول کے قریب گر کر اتر گیا۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’ہم ان ڈرون حملوں …
Read More »جنگی جہاز ڈوبنے پر ایران کا شدید ردعمل ’امریکا کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی‘
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام لگایا ہے کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز IRIS Dena کو ڈبو کر سمندر میں سنگین ظلم کیا ہے اور اس کے نتائج امریکہ کو بھگتنا پڑیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ امریکی کارروائی ایران کے ساحل سے تقریباً …
Read More »ہتھیاروں سے لیس ایران کے جنگی جہاز کو تباہ کردیا؛ امریکا ،امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں ایک ہنگامی پریس بریفنگ میں ایران جنگ سے متعلق ایک بڑا دعویٰ کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کے وزیر دفاع نے پینٹاگون میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا نے بحر ہند میں تیرتے ایران کے ایک جنگی جہاز کو غرق کر دیا۔ امریکی وزیر دفاع نے مزید بتایا …
Read More »
THE PUBLIC POST