خصوصی رپورٹس

کراچی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی سےشہری شدید مشکلات کا شکار

کراچی میں ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہ گئی، جس سے لاکھوں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ٹریفک پولیس کے جرمانوں اور ای چالان کے خلاف غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ اتحاد کے صدر …

Read More »

قائمہ کمیٹی، غیر رجسٹرڈ دکانوں، کاروباروں اور سوشل میڈیا سے حاصل آمدن پر 5 فی صد ٹیکس منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے غیر رجسٹرڈ دکانوں اور کاروباروں کے لیے 2 کروڑ روپے سالانہ فروخت کی حد مقرر کرتے ہوئے 5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی منظوری دیدی ہے ۔ کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کے بعد نئے جہازوں اور ان کے پرزہ جات پر 15 سالہ ٹیکس استثنیٰ کی درخواست کے معاملے …

Read More »

امریکا ایران معاہدہ: وزیر اعظم پاکستان نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردیے

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت اسلام آباد میمورنڈم آف انڈراسٹیڈنگ) پر بطور ثالث دستخط کردیے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت (Islamabad Memorandum of …

Read More »

پاکستان جنگ کی قیمت کواچھی طرح جانتا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کی قیمت کو اچھی طرح جانتا ہے۔ بلاول بھٹو نے بجٹ بحث پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا کیلئے امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے، ایران امریکہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے امن جنگ سے بہتر ہے۔ ان کا …

Read More »

وزیراعظم کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔ قبل ازیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بیان دیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے …

Read More »

حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت،بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ہے، نئے چہرے سامنے …

Read More »

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا جس کی چیف جسٹس آف پاکستان نے یوٹیلیٹی الاؤنس منظوری دے دی۔ یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ 1 سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے اور گریڈ 7 سے 10 …

Read More »

ایران اور امریکا کے صدور نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک بڑی سفارتی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط مکمل ہو گئے ہیں۔ معاہدے پر دونوں ممالک کے صدور نے دستخط کیے جبکہ پاکستان نے ثالث کے طور پر اس کی توثیق کی ہے۔ شہباز شریف نے ایکس …

Read More »

کراچی میں پہیہ جام ہڑتال، پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا

کراچی میں ٹریفک پولیس کے بھاری جرمانوں اور ای چالان کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے آج پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف بس اسٹاپس پر مسافروں کی بڑی تعداد گاڑیوں کے انتظار میں …

Read More »

کم از کم تنخواہ 43 ہزار مقرر، تنخواہوں پنشن میں 7 فیصد اضافہ، سندھ کا ٹیکس فری بجٹ پیش

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت جاری ہے جس میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر رہے ہیں ۔ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تقریر کے آغاز پر اپوزیشن اور ایم کیو ایم اراکین کی جانب سے شور شرابہ اور احتجاج …

Read More »