خصوصی رپورٹس

خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟وزیراعظم آج صدر مملکت اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے مستقبل سے متعلق اہم مشاورتوں اور ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے آج کا دن اہم قرار دیا جارہا ہے۔تصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبرپختونخوا کے سیاسی مستقبل کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام …

Read More »

میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور

سندھ کابینہ نے میر رضا علی کے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کمیشن کی مدت 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔ کابینہ کو بریف کیا گیا کہ کمیشن …

Read More »

نابلس:سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں کا حضرت یوسف ؑ کے مزار پر دھاوا

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی موجودگی میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بول دیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اسرائیلی فوجی گاڑیاں نابلس کے مشرقی علاقے میں داخل ہوئیں اور حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے اطراف رہنے والے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے پر …

Read More »

کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں پرچون کی دکان پر فائرنگ، 25سالہ شخص جاں بحق

کراچی: سرجانی ٹاؤن کے گوہرام گوٹھ میں پرچون کی دکان کے اندر فائرنگ سے 25 سالہ عزیز الرحمٰن جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان پرچون کی دکان میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے دکان میں موجود عزیز الرحمٰن کو قتل کر دیا، فائرنگ کے وقت مقتول دکان میں اکیلا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا …

Read More »

کراچی: ترقیاتی کام کے باعث سر سید اور حسن اسکوائر ٹریفک کے لیے بند

کراچی میں ترقیاتی کام کے باعث سرسید فلائی اوور، حسن اسکوائر کی جانب جانے والی سمت ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ترقیاتی کام مکمل ہونے تک فلائی اوور مکمل بند رہے گا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو متبادل سڑکوں کی جانب موڑا جائے گا۔

Read More »

سپرہائی وے کراچی پر تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق

کراچی: سپرہائی وے پر تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ سپرہائی وے سے ناردرن بائی پاس کٹ کے قریب پیش آیا۔

Read More »

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون خوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور اہم ذمے داران نے شرکت کی، اجلاس میں خیبر پختون خوا …

Read More »

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی پارٹی کیخلاف 2 مقدمات الیکشن کمیشن میں مقرر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے خلاف 2 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دونوں مقدمات کی سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کو باقاعدہ نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں پی کے میپ کے …

Read More »

ایندھن مہنگا ہونے کا بوجھ عوام پر منتقل ہوگا؛ حکومت کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

حکومت نے ایندھن مہنگا ہونے کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر مالیاتی استحکام یقینی بنانے اور توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات پر زور دیا ہے، جبکہ …

Read More »

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن،تمام بینک آج رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

کراچی:لک بھر میں آج تمام کمرشل بینک رات 10 بجے کھلے رہیں گے جہاں ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے احکامات پر ملک بھر میں آج تمام کمرشل بینکوں کی شاخیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، جہاں ٹیکس دہندگان …

Read More »