پاکستان

فتنۃ الخوارج ؛ معصوم بچوں، شہریوں اور تعلیم و امن کے سب سے بڑے دشمن

فتنۃ الخوارج معصوم بچوں، شہریوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور امن کے بھی سب سے بڑے دشمن ہیں۔ 30 اگست کو فتنۃ الخوارج نے لکی مروت کے گاؤں ونڈا زاہد گل پرائمری اسکول میں IED دھماکا کیا۔ فتنۃ الخوارج کی مذموم کارروائی میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ فتنۃ الخوارج کا یہ سفاکانہ حملہ تعلیم دشمنی اور عوام …

Read More »

علی امین گنڈا پور نے فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر حق کا کلمہ پڑھنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں تو میں ان کو ویلکم کروں گا، …

Read More »

ٹک ٹاکر کو اغوا کی کوشش اور قتل کی دھمکی دینے والے نوجوان نے اعترافِ جرم کرلیا،ملزم کون نکلا ؟

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔ پولیس کیجانب سے گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج …

Read More »

چینی صدر کا اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، خاص طور پر جب کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت پاکستان کے اہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز …

Read More »

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں، گاڑیاں ڈوب گئیں

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش بھارہ کہو کے علاقے میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیکٹر جی الیون میں سڑکیں تالاب بن گئیں، کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔ موسلا دھار بارش کے باعث میٹرو بس کا روٹ بھی زیرآب آگیا، بارش کے باعث بنی گالہ، سری نگر ہائی وے پربھی پانی آگیا، جی ایٹ مرکز میں بھی گاڑیاں …

Read More »

تباہی کی اصل وجہ بارش نہیں نالوں اور دریاؤں کی زمینوں پر کمرشل تعمیرات ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنے اعمال کا بوجھ اللہ پر نہ ڈالیں بارش تو اللہ کی رحمت ہے نقصانات کی اصل وجہ نالوں اور دریاؤں کی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانا اور تعمیرات کرنا ہے، بڑے ڈیم کے انتظار میں سب کچھ نہ لٹ جائے چھوٹے ڈیم بنائے جائیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال …

Read More »

8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا، انسانی جانوں کو بچانا پہلی ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا، ہماری پہلی ترجیح انسانی جانوں کو بچانا اور اس کے بعد مال مویشی کو بچانا ہے۔ کراچی میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے ہمراہ نیوسیکریٹریٹ …

Read More »

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نئی دوا گیم چینجر قرار

ماہرین صحت نے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کےلیے نئی دوا کو گیم چینجر قرار دیا ہے۔ معروف جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیس کی رپورٹ کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے ایسے مریض جن پر موجودہ دوائیں اثر نہیں کررہی تھی، اُن پر نئی دوا کامیاب رہی ہے۔ بظاہر صحت مند افراد ہارٹ اٹیک، فالج کا شکار کیوں؟ سائنسدانوں …

Read More »

بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پھر سے 8 لاکھ کوسک پانی بغیر اطلاع چھوڑ دیا گیا

بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پھر سے 8 لاکھ کوسک پانی بغیر اطلاع چھوڑ دیا گیا جسکے باعث پنجاب ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا، پنجاب میں سیلاب سے 2200 دیہات متاثر ، 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور آندھی سے 13افراد جاں …

Read More »

سندھ حکومت کے گھوٹکی، سکھر، خیرپور،لاڑکانہ میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ گھوٹکی، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ اور کشمور کندھ کوٹ میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہمنانی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیلاب کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے اقدامات کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائی اضلاع گھوٹکی، …

Read More »