پاکستان

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں آوارہ کتوں نے 14 معصوم بچوں کوکاٹ لیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں آوارہ کتوں کے حملے میں 14 معصوم بچے زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے میدان میں کھیل رہے تھے کہ ایک خنخوار کتے نے ان پر حملہ کر دیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طور پر سندھ گورنمنٹ اسپتال اورنگی ٹاؤن منتقل کیا گیا، جہاں تمام بچوں کو …

Read More »

محکمہ خزانہ کا ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے اپنے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ سمری تیار کر کے ارسال کر دی گئی ہے۔ سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس ادا کی جائے۔ …

Read More »

یکم تا 13 محرم الحرام پنجاب کے تمام تھیٹرز بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب کے تمام تھیٹرز یکم تا 13 محرم الحرام تک بند رہیں گے، پنجاب آرٹس کونسل نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب آرٹس کونسل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احترام محرم الحرام تھیٹرز میں کوئی بھی ڈرامہ یا ثقافتی پروگرام نہیں ہوگا، تمام تھیٹرز محرم الحرام میں ڈراموں کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ دوسری جانب …

Read More »

حنا پرویز بٹ کی خلیل الرحمٰن قمر کے تیزاب گردی کے بیان پر شدید تنقید

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے تیزاب گردی سے متعلق بیان پر شدید تنقید کی ہے۔ حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ڈاکٹر ماہ نور کے حالیہ کیس سمیت تیزاب گردی کے 2 واقعات کا حوالہ دیا ہے۔ …

Read More »

کراچی، شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی

کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لیاقت آباد کے علاقے تین ہٹی پھول مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ وقار زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام …

Read More »

کراچی، جھگڑے کے دوران فائرنگ کی ویڈیو وائرل، 3 افراد گرفتار

کراچی:شہر قائد میں ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 14 جون کو پیش آیا جب معمولی جھگڑا بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ تک جا …

Read More »

وزیر داخلہ محسن نقوی منصورہ پہنچ گئے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی ہے۔ تصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ایران امریکا مفاہمت کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں …

Read More »

تیل کی قیمت میں بڑی کمی، پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ امریکی خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ برطانوی برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا مربن تیل 77 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، امریکا اور ایران کے …

Read More »

مری: لڑکے کی بلیک میلنگ سے تنگ 16 سالہ لڑکی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

مری میں کوٹلی ستیاں کے گاؤں آریاڑی میں مبینہ بلیک میلنگ سے تنگ آ کر 16 سال کی لڑکی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے گھر سے ملحقہ زیرِ تعمیر مکان میں خود سوزی کی، آگ سے جھلسنے والی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ دم …

Read More »

کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے گرمی میں مزید کمی، شہر میں موسم خوشگوار

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا گرمی اور حبس میں مزید کمی کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، طارق روڈ، بہادر آباد، صدر اور کھارادر کے علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی دیکھنے میں آئی جس سے سڑکوں پر …

Read More »