پاکستان

لوگوں کو دو دو ہزار سال کی سزائیں سنادیں کیا ایسے ملک چلے گا، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ لوگوں کو دو دو ہزار سال کی سزائیں سنادیں کیا ایسے ملک چلے گا۔ لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہماری حکومت کو روز ایک تماشا چاہیے، اپوزیشن کی طرف سے بھی کوئی سنجیدہ بات نہیں کی جاتی …

Read More »

طاقتور طبقہ غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنا چھوڑ دے، امیر جماعت اسلامی

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ طاقتور طبقہ غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنا چھوڑ دے۔ منصورہ لاہور میں تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ طاقتوروں سے کہتا ہوں عوام کا راستہ بند نہ کرو، جماعت اسلامی عوامی رائے کی طاقت سے ملک میں انقلاب برپا کرے …

Read More »

نیپا پر مین ہول میں بچے کے گرنے کا واقعہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین سے دلائل طلب

کراچی:سیشن عدالت شرقی نے نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر کم سن ابراہیم کے جاں بحق ہونے سے متعلق میئر کراچی، ٹاؤن چیئرمین، واٹر بورڈ اور بی آر ٹی کنٹریکٹر کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر میئر کراچی ودیگر فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔ سیشن عدالت شرقی کی عدالت کے روبرو نے نیپا کے قریب مین …

Read More »

لاہور میں سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے ہوجائیں خبردار

لاہور:لاہور میں سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے ہوجائیں خبردار، پولیس موبائل ٹریکنگ یونٹ نے 7 سال کے دوران ٹریس ہونے والے موبائل فونز کا ریکارڈ مرتب کرلیا۔ 2018 سے 2025 تک 35 ہزار سے زائد افراد چوری شدہ موبائل استعمال کرتے رہے، 35 ہزار سے زائد ڈیوائسز برآمد کرکے صارفین کے خلاف کارروائی کی گئی، پولیس کے مطابق ریکور کیے …

Read More »

مداحوں نے پاکستانی اداکارہ کو ’کاجول‘ قرار دے دیا

پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نمرہ شاہد نے 2016 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور قلیل عرصے میں ناظرین کے دل جیت لیے۔ وہ ’شاہ رُخ کی سالیاں‘، ’شدت‘، ’بھولی بانو‘، ’ڈر خدا سے‘، ’رومیو ویڈز ہیر‘، ’کھٹی میٹھی لو اسٹوری‘ اور ’اے مشتِ خاک‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث پہچانی …

Read More »

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاسجگر کے کینسر میں مبتلا

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق محمد الیاس کی مقامی اسپتال میں سرجری ہو گی، سابق کرکٹر نے کامیاب سرجری کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ 79 سالہ محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔ …

Read More »

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کےنمائندگان کی وزیر اعظم سے ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی بڈنگ جیتنے والی فرمز کے نمائندگان نے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نمائندگان میں ٹیم سیالکوٹ حاصل کرنے والی فرم ’او-زیڈ ڈیویلپر‘ کے حمزہ مجید اور ٹیم حیدرآباد حاصل کرنے والی فرم ’ایف کے ایس‘، کے فواد سرور شامل تھے۔ وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کے …

Read More »

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگنوجوان جاں بحق

کراچی میں ایک نوجوان ڈاکوؤں کو فرار ہونے سے روکنے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پلاسٹک کی تھیلوں کی دکان میں ڈکیتی کی واردات انجام دیکر فرارہونے والے ملزمان گڑھے میں گرگئے جنہیں نوجوان نے پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرکرکے نوجوان کوقتل کردیا اورفرارہوگئے۔ مقتول نوجوان چار بہن بھائیوں …

Read More »

پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کو لاکر بسایاہم ٹی ٹی پی کا تعاقب کرکے خاتمہ کریں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عظاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو لا کر بسایا لیکن ٹی ٹی پی پاکستان کی دشمن ہے اور آخری دم تک تعاقب کر کے اس کا خاتمہ کریں گے۔ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا …

Read More »

یاسمین راشد کا 9 مئی مقدمات میںسزاؤں کیخلاف عدالت سے رجوع

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نو مئی کے تین مختلف مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کی وساطت سے اپیلیں دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے …

Read More »