پاکستان

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کراچی پولیس چیف تعینات

ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا، چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے جبکہ ذوالفقار لاڑک ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شرجیل کھرل …

Read More »

صدر، وزیراعظم، نوازشریف اور عمران خان سمیت 5 بڑوں کو اعتماد سازی کیلئے مل بیٹھنےکی ضرورت ہے: رانا ثنا کی تجویز

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک کے 5 بڑے ہیں ان کے درمیان اعتماد بڑھانے کیلئے رابطہ ہوا تو صورتحال بہتر سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح 2025 میں اچھی خبریں آئیں، امید ہے 2026 مزید معاشی استحکام کا …

Read More »

شہری نے دریائے راوی سے65 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی

پنجاب کے شہر شکرگڑھ میں شہری نے دریائے راوی سے 65 کلو وزنی مچھلی پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق عارف نامی شہری نے مچھلی کرتارپور کے قریب دریائے راوی سے پکڑی ہے، مچھلی کا وزن 65 کلو ہے۔ نوجوان مچھلی کو فروخت کرنے کے لیے مچھلی منڈی میں پہنچ گیا، جس کی قیمت ابھی تک 90 ہزار روپے لگی ہے۔

Read More »

ریاستی اداروں کیخلاف ڈیجیٹل دہشتگردی؛عادل راجاو دیگر ملزمان کو 2، 2 بار عمر قید کی سزا

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کے کیس میں عادل راجا و دیگر ملزمان کو دو دو بار عمر قید کی سزا سنادی۔ 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کے کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا …

Read More »

ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادیامریکا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سابق ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادی اور معروف طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر فائقہ قریشی امریکا میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔ خاندان اور سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائقہ کی گاڑی کو حادثہ اچانک پیش آیا تاہم واقعے کی تفصیلات تاحال امریکی حکام کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں۔ ڈاکٹر فائقہ قریشی پیڈیاٹرک ایمرجنسی میڈیسن کی …

Read More »

دسمبر میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی؛وزیر خزانہ کی ایف بی آر کومزید اضافے کی ہدایت

اسلام آباد:دسمبر 2025ء میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی کا ریکارڈ بننے پر وزیر خزانہ نے سراہتے ہوئے ایف بی آر کو ٹیکس کلیکشن میں مزید اضافے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دسمبر 2025 میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی فیلڈ فارمیشنز کی …

Read More »

کراچی ائیرپورٹ پر ایک افسرچوہے پکڑنے کی ڈیوٹی پر تعینات

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر انتظامی امور کے انوکھے فیصلے کے تحت ایک افسر کو سیوریج، بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہے پکڑنے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اے ایس آئی منور بطور انچارج ایڈمنسٹریشن صفائی، چوہے پکڑنے اور سیوریج مینٹیننس انچارج کے طور پر تعینات کیے گئے ہیں۔ منور مہدی واش رومز کی صفائی ستھرائی پر مبنی …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں پرآج پھر نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں، آج بھی بازار حصص میں تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعے کے روز) بازار حصص میں شیئرز کی خرید و فروخت میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں 1935 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس …

Read More »

کراچی میراتھون سے شہر کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میراتھون سے شہر کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، کراچی والوں سے کہوں گا زیادہ سے زیادہ اس ایونٹ میں شرکت کریں۔ کراچی میں بی وائی ڈی کراچی میراتھون کے حوالے سے پریس کانفرنس میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ چار جنوری کو ہونے والی کراچی میراتھون شہر کا ایک اہم …

Read More »

سبی میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

بلوچستان کے شہر سبی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سبی کے چینک چوک کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوگی۔

Read More »