کھیل

اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کر پاتے،شعیب اختر

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یکطرفہ شکست پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے میچ کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے تب بھی بولرز …

Read More »

رافیل کیسے گرائے تھے؟حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا

ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو رافیل گرانے کے دلچسپ اشارے خبروں کی زینت بن گئے۔ پاکستان کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کے جملوں کا جواب ایک منفرد اور طنزیہ انداز میں دیا، وہ میدان میں اپنی گیند کا جادو …

Read More »

’فخر آؤٹ نہیں تھا‘ شعیب اختر کی تھرڈ امپائر کے متنازع فیصلے پر تنقید

کراچی(پبلک پوسٹ)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور میچ میں تھرڈ امپائر کی جانب سے فخر زمان کو آؤٹ دینے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ شعیب اختر نے ٹی وی شو میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ „فخر آؤٹ نہیں تھا۔ ڈاؤٹ کا فائدہ اُسے ملنا چاہیے تھا۔ شعیب اختر …

Read More »

فخر زمان آؤٹ تنازع: پاکستانی ٹیم انتظامیہ نےآئی سی سی سے امپائر کی شکایت کردی

دبئی میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے فخر زمان کو متنازع آؤٹ دیے جانے پر آئی سی سی سے ٹی وی امپائر کی باضابطہ شکایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق میچ کے بعد منیجر نوید اکرم چیمہ نے اپنے تحفظات سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو آگاہ کیا لیکن چونکہ یہ آئی سی سی امپائرز …

Read More »

پاکستان کے خلاف میچ کے بعد گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کو میدان میں واپس کیوں بلایا؟

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر اپنے اخلاقی گراوٹ اور دیوالیہ پن کا عملی مظاہرہ کیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں اور امپائرز سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم میں چلی گئی۔ …

Read More »

بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کی خبروں پراظہر محمود کا دلچسپ ردِعمل

قومی ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی ٹیم واپسی کے حوالے سے گردش کرتی خبروں پر دلچسپ ردِعمل دیا ہے۔ اظہر محمود نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لاہور کے گالف کورس سے بابر اعظم کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے …

Read More »

پاک-بھارت سپر فور میچ، متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ایک مرتبہ پھر ریفری ہوں گے

دبئی(پبلک پوسٹ)ایشیا کپ کے گروپ میچ میں متنازع بننے والے ریفری اینڈی پائیکرافٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کے دوسرے میچ میں بھی ریفری ہوں گے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ہاتھ ملانے سے منع کرنے کے تنازع میں ملوث ہونے والے اینڈی پائیکرافٹ اتوار کو بھی …

Read More »

پاکستان سے جب گیا تھا تو میں فٹ تھا،ارشد ندیم

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد جاپان سے وطن واپس پہنچ گئے۔ ارشد ندیم نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سے جب گیا تھا تو میں فٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں جتنی کوشش کرسکتا تھا اتنی کی، انجری اسپورٹس کا حصہ ہے، محنت کرتا رہوں گا۔ ارشد ندیم کا …

Read More »

پاکستان ٹیم کےلیے اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل : ذرائع پی سی بی

پاکستان ٹیم کےلیے اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کرلی گئیں: ذرائع پی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کےلیے اسپورٹس کے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو بطور اسپورٹس سائیکولوجسٹ جوائن کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا دوسرا میچ …

Read More »

پاکستان سے میچ سے ایک دن قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے ایک دن قبل بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی کو انجری ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسپن بولنگ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی کل شیڈول پاک بھارت میچ میں شرکت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشر پٹیل گزشتہ روز عمان کے خلاف کھیلے گئے میچ …

Read More »