کھیل

محسن نقوی کی امین الاسلام بلبل کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امین الاسلام بلبل کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ آپ کی کامیابی، مضبوط قیادت اور بنگلہ دیشی کرکٹ کی مسلسل ترقی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مزید مضبوط …

Read More »

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی بلے باز تزمین برٹس نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی بلے باز تزمین برٹس نے کئی نئے ریکارڈز قائم کردیے۔ گزشتہ روز اندور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں تزمین برٹس نے شاندار سنچری اسکور کی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی مجموعی طور پر ساتویں اور رواں برس پانچویں سنچری تھی۔ اس سنچری …

Read More »

بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے کئی آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز

بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی اے ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دورے پر موجود آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ کے بعد کانپور کے ایک ہوٹل میں کھانا کھایا جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے فاسٹ …

Read More »

کیا پاکستان کرکٹ میں عمران خان سب سے کامیاب کھلاڑی رہے؟ وسیم اکرم نے سارے لحاظ توڑ دیے

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ آیا پاکستان نے کبھی عمران خان سے بڑا کوئی کھلاڑی پیدا کیا ہے یا نہیں۔ اس بحث نے کھیلوں کے حلقوں سمیت عام صارفین کو بھی دو واضح گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، ایک طرف وہ افراد ہیں جو عمران خان کو پاکستان کا عظیم …

Read More »

وسیم اکرم نے عمران خان کو پاکستان کاعظیم ترین کرکٹر قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم نے تمام بحث کو ختم کرتے ہوئے واضح طور عمران خان کو پاکستان کا عظیم ترین کرکٹر قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وسیم اکرم نے لکھا کہ پاکستان نے عمران خان جیسا کرکٹر کبھی پیدا نہیں کیا، ملکی تاریخ کا سب سے عظیم …

Read More »

جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان کے اسکواڈ سے دو کھلاڑی ڈراپ

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ سے لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم اور پیسر عامر جمال کو باہر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسکواڈ اب 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو جائے گا، منتخب پلیئرز میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابراعظم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام شامل ہیں۔ خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، روحیل نذیر، ساجد …

Read More »

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو ایونٹس کے دوران پاک بھارت مقابلے نہ رکھنے کی تجویز دے دی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو ایونٹس کے دوران پاک بھارت مقابلے نہ رکھنے کی تجویز دے دی۔ ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتِ حال کی وجہ سے تجویز دیتے ہوئے مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران پاک بھارت میچز کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔ …

Read More »

روہت شرما کی کپتانی سے چھٹی کیوں ہوئی؟ گوتم گمبھیر کیساتھ چپقلش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی(پبلک پوسٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ گوتم گمبھیر کیساتھ انا کے ٹکراؤ کی وجہ سے کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی وجہ چیف کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ انا کا ٹکراؤ (ایگو کلیش) ہے۔ اس رپورٹ میں دعویٰ …

Read More »

مسٹری اسپنر ابرار احمد دولہا بننے کو تیار، شادی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

قومی کرکٹ ٹیم کے مسٹری لیگ اسپنر ابرار احمد سر پر سہرا سجانے کے لیے تیار ہیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس میں قومی کرکٹر ابرار احمد کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی آج چار اکتوبر کو کراچی میں ہوگی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق 27 سالہ ابرار احمد کی …

Read More »

ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر افغان ٹیم کے کپتان ناراض

افغانستان کے کپتان راشد خان ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر مذاق اڑائے جانے سے نالاں ہیں۔ افغان ٹیم ایشیا کپ میں گروپ مرحلے سے باہر ہوگئی تھی اور اسے چیمپیئن بھارت کے بعد فیورٹ سمجھا جا رہا تھا، افغان پلیئرز نے پچھلے چند انٹرنیشنل ایونٹس میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی، پاکستان اور بنگلا دیش جیسی سائیڈز غیر …

Read More »