کھیل

ناقص فارم کے باوجود بابر اعظم نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ کارنامہ انہوں نے اتوار کو لاہور میں جنوبی افریقہ کیخلاف شروع ہونے والی سیریز کے ابتدائی دن انجام دیا، وہ اس کارنامہ سے محض 2 رنز کی دوری پر تھے۔ بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی …

Read More »

پی سی بی کی فری ٹکٹ پالیسی سے قذافی اسٹیڈیم کی رونق بڑھ گئی

لاہور(پبلک پوسٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی فری ٹکٹ پالیسی سے قذافی اسٹیڈیم کی رونق بڑھ گئی۔ پی سی بی کی جانب سے شائقین کرکٹ کے لیے متعارف کروائی گئی فری ٹکٹ پالیسی انتہائی کامیاب ثابت ہوئی جس کے باعث قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کی غیر معمولی تعداد دیکھی گئی۔ …

Read More »

ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ بھی بن گئے

کراچی(پبلک پوسٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا۔ اس تقرری کے بعد ڈیرن سیمی اب ویسٹ انڈیز کے تینوں فارمیٹس میں کوچ بن گئے، وہ اسے قبل ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے بھی کوچ تھے۔ بورڈ کے مطابق سیمی یکم اپریل 2025 سے ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں …

Read More »

جنوری میں پاکستان ٹیم کا دورہ سری لنکا کرے گی بڑی خبر آگئی

لاہور(پبلک پوسٹ)جنوری 2026 میں پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کا امکان ہے، دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے، اگر معاملات طے پا گئے تو پلیئرز کو بگ بیش کے لیے این او سی میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادھر حالیہ کشیدگی کے سبب آئندہ ماہ افغان ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات سامنے …

Read More »

لاہور ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز پر آل آؤٹ، جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔ جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، پروٹیز نے 52 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنالیے ہیں۔ 45 رنز پر جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گر گئی جب ایڈن مارکرم 20 رنز بناکر نعمان علی …

Read More »

بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے، ایڈن مارکرام

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کل سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کے لیے آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے …

Read More »

دہلی ٹیسٹ: یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل قصوروار قرار

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل کو قصوروار قرار دے دیا گیا۔ دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔ یشسوی جیسوال 175 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ …

Read More »

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے ٹیم فائنل، آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ طور پر سات بیٹرز، دو ریگولر فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آف …

Read More »

بھارت میں انٹرنیشنل میچ کے دوران خالی میدان منتظمین کو منہ چڑانے لگے

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو کھیلوں میں سیاست لانا خود ہی مہنگا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں انٹرنیشنل میچز کے دوران خالی میدان منتظمین کو منہ چڑانے لگے، شائقین کی عدم دلچسپی نے بھارتی بورڈ کی پالیسیوں پر کئی سوالات کھڑے کردیے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ …

Read More »

پاکستان، جنوبی افریقا ٹیسٹ؛ 20 وکٹیں کیسے اڑائیں، مینجمنٹ نے سر جوڑ لیے

لاہور(پبلک پوسٹ)جنوبی افریقا سے پہلے ٹیسٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے سرجوڑ لیے ہیں۔ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ اسپن ضرور کرے گی مگر اتنی نہیں جتنی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ہوئی تھی، ہم مضبوط حریف کے خلاف ہوم کنڈیشنز سے بھرپور …

Read More »