کراچی پورٹ پر اے این ایف کی بڑی کارروائی میں جنوبی امریکا سے آنے والے کنٹینرز سے تقریباََ41 کلو منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے پورٹ کنٹرول یونٹ (پی سی یو) کی کراچی میں کامیاب کارروائی کی گئی جس نے منشیات اسمگلرز کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔ اے این ایف کے پورٹ …
Read More »خصوصی رپورٹس
کراچی: راجہ اظہر اور فہیم خان کو حراست میں لے لیا گیا
تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر اور فہیم خان کو کراچی کے علاقے کورنگی سے حراست میں لیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر اور فہیم خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ اظہر اور فہیم خان کی گرفتاری آئین اور قانون کی توہین ہے۔
Read More »کراچی:پولیس و رینجرز کا آپریشن، 4بھتہ خور گرفتار
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور ایس آئی یو نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں 2 زخمی ملزمان سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے …
Read More »خودکش حملے کا ماسٹرمائنڈ ہماری حراست میں ہے، ٹریننگ کے حوالے سے معلومات تھیں، محسن نقوی
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد امام بارگاہ میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور حملے کا ماسٹر مائنڈ ہماری حراست میں ہے جبکہ حملہ آور کی جہاں ٹریننگ ہوئی اس حوالے سے ہمیں معلومات تھیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل کا …
Read More »اسلام آباد خود کُش دھماکے کے بعد فورسز کی کارروائی، داعش افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار
ترلائی کلاں خود کُش دہشت گردی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ انٹیلیجینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر خود کُش حملہ آور کے چار سہولت کار گرفتار کرلیے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ انٹیلیجینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے …
Read More »عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد
انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد کر دی۔ راولپنڈی میں عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست کے متن …
Read More »ایک سال مکمل ہونے کے بعد متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
6 فروری 2025 کو متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کرنے کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف صحافتی تنظیموں کی درخواستیں 9 فروری کو سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ جسٹس راجہ انعام امین منھاس 9 فروری کو سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ عدالت …
Read More »حکومت کا بجلی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں تبدیلی کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردو بدل کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ تبدیلی کے تحت ماہانہ 300 اور 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے …
Read More »اسلام آباد: خودکش حملہ آور کا شناختی کارڈ مل گیا، تصویر سامنے آ گئی
اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملہ کرنے والے حملہ آور کا شناختی کارڈ مل گیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کا شناختی کارڈ دھماکے والی جگہ سے ملا، حملہ آور کی شناخت شناختی کارڈ پر درج نام یاسر سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار گزشتہ 5 ماہ افغانستان میں مقیم رہا۔ خودکش حملہ …
Read More »فراڈ کیس: ایف آئی اے کو فیض حمید کےبھائی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کر لیا۔ …
Read More »
THE PUBLIC POST