پاکستان

اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا مجبوری ہے، معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، صدر زرداری

لاہور:(پبلک پوسٹ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے، جانتا ہوں تحریری معاہدے کے نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی وفد کے ارکان اور تنظیمی رہنماؤں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے آصف زرداری …

Read More »

سی ڈی اے کا 37 ارب روپے کے 23 پلاٹوں کے غیر شفاف آکشن کا انکشاف

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے 37 ارب روپے کے 23 پلاٹوں کے غیر شفاف آکشن کا انکشاف کیا ہے۔ پی اے سی اجلاس میں سی ڈی اے کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کی جانب سے فنانشل اسٹیٹمنٹ تیار نہ کرنے کا انکشاف کیا جبکہ سی …

Read More »

9 مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں کا کیس: سپریم کورٹ کی حکومت پنجاب کو مہلت  

سپریم کورٹ نے 9 مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں کے کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیلوں دلائل کیلئے وقت مانگ …

Read More »

بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

Read More »

سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18فیصد سیلز ٹیکس وصولی پر ایف ٹی او کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو سیلز ٹیکس وصولی کے لیے نیٹ میٹرنگ سے متاثر نہ ہونے کی ہدایت کر دی۔ ایف ٹی او نے سولر نیٹ میٹرنگ کے بجلی صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصولی کا فیصلہ جاری کر دیا۔ ایف ٹی او نے فیصلے میں کہا ہے …

Read More »

ایف بی آر نے کراچی سے کروڑوں روپے ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا

کراچی :ریجنل ٹیکس آفس ون ایف بی آر کراچی کے انفورسمنٹ اسکواڈ نے سیلز ٹیکس ایف آئی آر میں مطلوب ملزم فہیم کو گرفتار کر لیا۔ملزم این کے ایکسپورٹرز نامی کمپنی کا مالک ہے ۔ ایف بی آرذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ون کے انفورسمنٹ اسکواڈ نے کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کورٹ کے اسپیشل جج کی جانب سے …

Read More »

محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا اس نے بیڑہ غر ق کیا، عمران خان کرکٹ ٹیم کی ہار پر پھٹ پڑے

اسلام آباد ( پبلک پوسٹ )پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا، اس نے بیڑہ غرق کیا۔ بانی …

Read More »

عوامی آزادی پر قدغن؟ کیا حکومت واٹس ایپ کالز اور گروپس کی نگرانی کررہی ہے؟

اس پیغام کی نوعیت کے حوالے سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے اور عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ اس طرح ایک عام آدمی کی پرائیویسی متاثر ہوتی ہے۔ تاہم اس پیغام کے حوالے سے ہماری فیکٹ چیک ٹیم کے خیالات مختلف ہیں۔ پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹس اور واٹس ایپ گروپ میں یہ …

Read More »

سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخ تبدیل

سندھ میں رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کر کے نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 7 اپریل سے …

Read More »

گورنر سندھ کا پاکستان ٹیم کو ایک برس تک معطل کردینے کا مشورہ

کراچی (پبلک پوسٹ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان ٹیم کی بہتری کیلئے پوری ٹیم کو ایک برس تک معطل کردینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیم کو بہتر بنانے کی ضرورت پڑے تو اسے ایک برس تک معطل کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا …

Read More »