وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے ہمراہ سندھ سیکریٹریٹ کا غیراعلانیہ دورہ کیا اور سیکریٹریٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران 6 محکموں کے سیکریٹریز صبح ساڑھے 9 بجے تک دفاتر میں غیرحاضر پائے گئے۔ محکمہ بلدیات، خوراک، جنگلات، ثقافت، محنت اور لائیو اسٹاک کے سیکریٹری …
Read More »کراچی
کراچی: چلتے رکشے میں بیٹھی لڑکینامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق
کراچی کے علاقے لانڈھی میں چلتے رکشے میں بیٹھی لڑکی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو کے مطابق لڑکی کی شناخت گیارہویں جماعت کی طالبہ 17 سالہ کومل کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی بھائی کے ساتھ کزن کے گھر سے واپس آرہی تھی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق …
Read More »ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کراچی پولیس چیف تعینات
ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا، چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے جبکہ ذوالفقار لاڑک ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شرجیل کھرل …
Read More »کراچی ائیرپورٹ پر ایک افسرچوہے پکڑنے کی ڈیوٹی پر تعینات
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر انتظامی امور کے انوکھے فیصلے کے تحت ایک افسر کو سیوریج، بیت الخلاؤں کی صفائی اور چوہے پکڑنے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ اے ایس آئی منور بطور انچارج ایڈمنسٹریشن صفائی، چوہے پکڑنے اور سیوریج مینٹیننس انچارج کے طور پر تعینات کیے گئے ہیں۔ منور مہدی واش رومز کی صفائی ستھرائی پر مبنی …
Read More »کراچی میراتھون سے شہر کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میراتھون سے شہر کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، کراچی والوں سے کہوں گا زیادہ سے زیادہ اس ایونٹ میں شرکت کریں۔ کراچی میں بی وائی ڈی کراچی میراتھون کے حوالے سے پریس کانفرنس میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ چار جنوری کو ہونے والی کراچی میراتھون شہر کا ایک اہم …
Read More »کچے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہنا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے نئے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملاقات کی، مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کی کمان سنبھالنے پر آئی جی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ …
Read More »ڈاکٹر امجد سراج دوسری بار جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کو دوسری 4 سالہ مدت کے لیے وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری ڈاکٹر امجد سراج میمن کی شاندار کارکردگی کے باعث دی گئی ہے۔ گزشتہ دو برس سے وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے کسی بھی وائس چانسلر …
Read More »نئے سال کے آغاز پر کراچی میں ہوائی فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 28 افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی ہوائی فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 28 افراد زخمی ہو گئے۔ اسپتال اور ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں چھ خواتین اور دو کم سن بچیاں بھی شامل ہیں، جنہیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، سول اسپتال کراچی اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ …
Read More »جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا
جاوید عالم اوڈھو نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ جاوید عالم اوڈھو سندھ پولیس کے 86 ویں آئی جی سندھ ہیں۔ غلام نبی میمن کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر جاوید عالم اوڈھو نے آئی جی سندھ کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالا ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سی پی او پہنچنے …
Read More »نیا سال 2026 مبارک،جشن اور آتش بازی کے ساتھ استقبال
کراچی:نیاسال 2026 مبارک! ملک بھرکے مختلف شہروں میں جشن اور آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں رات 12 بجتے ہی آتش بازی اور بھرپور جشن کے ساتھ ہی نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں سال نو کی …
Read More »
THE PUBLIC POST