کھیل

پاکستان، جنوبی افریقا ٹیسٹ؛ 20 وکٹیں کیسے اڑائیں، مینجمنٹ نے سر جوڑ لیے

لاہور(پبلک پوسٹ)جنوبی افریقا سے پہلے ٹیسٹ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے سرجوڑ لیے ہیں۔ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ اسپن ضرور کرے گی مگر اتنی نہیں جتنی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ہوئی تھی، ہم مضبوط حریف کے خلاف ہوم کنڈیشنز سے بھرپور …

Read More »

پی سی بی نے اپنا پہلا آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم متعارف کرادیا

لاہور(پبلک پوسٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ‘پی سی بی لائیو’ کے نام سے اپنا پہلا آن لائن اسٹریمنگ OTT پلیٹ فارم متعارف کرا دیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ‘پی سی بی لائیو’ فی الحال برطانوی ناظرین کے لیے آزمائشی بنیادوں پر ویب بیسڈ سروس کے طور پر دستیاب ہے۔ برطانیہ میں مقیم شائقین https://live.pcb.com.pk/ پر رجسٹریشن …

Read More »

قومی اسکواڈ نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں جبکہ بابراعظم بولنگ کرتے دکھائی دیے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستانی اسکواڈ نے لاہور میں ٹریننگ کی۔ قومی اسکواڈ نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں جبکہ بابراعظم بولنگ کرتے دکھائی دیے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے جاری ہے، 2 روز کے بعد کھلاڑیوں کو ایل …

Read More »

آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

آئی سی سی نے ستمبر کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے اعلان کردہ ناموں پاکستان کی سدرہ امین، بھارت کی سمرتی مندھانا اور جنوبی افریقا کی تزمین برٹس شامل ہیں۔ مندھانا نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں سیریز کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل …

Read More »

محسن نقوی کی امین الاسلام بلبل کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امین الاسلام بلبل کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ آپ کی کامیابی، مضبوط قیادت اور بنگلہ دیشی کرکٹ کی مسلسل ترقی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مزید مضبوط …

Read More »

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی بلے باز تزمین برٹس نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی بلے باز تزمین برٹس نے کئی نئے ریکارڈز قائم کردیے۔ گزشتہ روز اندور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں تزمین برٹس نے شاندار سنچری اسکور کی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی مجموعی طور پر ساتویں اور رواں برس پانچویں سنچری تھی۔ اس سنچری …

Read More »

بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے کئی آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز

بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی اے ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دورے پر موجود آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ کے بعد کانپور کے ایک ہوٹل میں کھانا کھایا جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے فاسٹ …

Read More »

کیا پاکستان کرکٹ میں عمران خان سب سے کامیاب کھلاڑی رہے؟ وسیم اکرم نے سارے لحاظ توڑ دیے

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ آیا پاکستان نے کبھی عمران خان سے بڑا کوئی کھلاڑی پیدا کیا ہے یا نہیں۔ اس بحث نے کھیلوں کے حلقوں سمیت عام صارفین کو بھی دو واضح گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، ایک طرف وہ افراد ہیں جو عمران خان کو پاکستان کا عظیم …

Read More »

وسیم اکرم نے عمران خان کو پاکستان کاعظیم ترین کرکٹر قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم نے تمام بحث کو ختم کرتے ہوئے واضح طور عمران خان کو پاکستان کا عظیم ترین کرکٹر قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وسیم اکرم نے لکھا کہ پاکستان نے عمران خان جیسا کرکٹر کبھی پیدا نہیں کیا، ملکی تاریخ کا سب سے عظیم …

Read More »

جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستان کے اسکواڈ سے دو کھلاڑی ڈراپ

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ سے لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم اور پیسر عامر جمال کو باہر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسکواڈ اب 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو جائے گا، منتخب پلیئرز میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابراعظم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام شامل ہیں۔ خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، روحیل نذیر، ساجد …

Read More »