پاکستان

پشاور میں عیدالفطر کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

پشاور: پشاور میں عیدالفطر کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ آتش بازی اور پٹاخوں کی خرید و فروخت …

Read More »

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی

کراچی: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی دیکھنے میں آئی ہے۔پاکستان میں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو کر 5 لا کھ 22 ہزار 762 روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 1543 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ہوگئے۔ عالمی مارکیٹ میں …

Read More »

برٹش پاکستانی خاتون بائیکر کا لندن تا لاہور تاریخی سفر شروع

برطانیہ: برٹش پاکستانی خاتون بائیکر گل افشاں طارق نے موٹر سائیکل پر لندن سے لاہور تک کے تاریخی سفر کا آغاز کر دیا۔پاکستانی نژاد برطانوی بائیکر گل افشاں طارق مانچسٹر میں اپنے شوہر اور 3 سالہ بیٹی کے ساتھ رہتی ہیں، تاہم وہ لندن سے لاہور تک موٹر سائیکل پر سفر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بائیکر بننے کے لیے …

Read More »

آپریشن غضب للحق؛ باجوڑ سیکٹر میں گائیڈڈ میزائل سے افغان طالبان کی پوسٹوں پر حملہ

پشاور:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا۔ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر گائیڈڈ میزائل کے ذریعے …

Read More »

کراچی: کورنگی سنگر چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک راہگیر خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہو گئی۔ ریسیکو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھا دی …

Read More »

جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ،حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب، 3 گرفتار،تحقیقات میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل تفتیش

کراچی (پبلک پوسٹ)جے ایس بینک پر ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب، 3 گرفتار، تحقیقات میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل تفتیش ( رپورٹ : عمران خان ) ایف آئی اے کی کارروائی میںجے ایس بینک زمزمہ برانچ سے حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، ایف آئی اے کا چھاپہ بڑے مالیاتی اسکینڈل کی …

Read More »

تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا، حنیف راجہ از بیک

کراچی(شوبز رپورٹر) تھا جس کا انتظار وہ شاہکارآگیا عید فیسٹیول میں بین الاقوامی یافتہ فنکار حنیف راجہ اردو مزاحیہ اصلاحی کھیل “عید دھنادھن” میں لافٹر کی برسات کریں گے حنیف راجہ رمضان المبارک میں آج نیوز پر لائیو ٹرانسمیشن کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز، ہم نیوز، سٹی 21, بول نیوز، Gtv,چینل فائیو پر عید شوز کی ریكارڈنگز میں مصروف …

Read More »

پاکستان کا پہلی بار ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز کو بندرگاہ سے باہر رکھنے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ

پاکستان نے پہلی بار ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز کو بندرگاہ سے باہر رکھنے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے ۔ بحری تجارت کو وار رسک سرچارج سے بچانے کے حوالے سے بھی اہم ہدایت جاری کر دی گئیں ۔ چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل ریٹائرڈ شاہد احمد نے سماء کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آف ڈاک سہولت کی اجازت …

Read More »

لوک فنکارہ مائی فاطمہ انتقال کر گئیں، اسلام کوٹ میں سپرد خاک

پاکستان کی معروف لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ، انہیں اسلام کوٹ میں سپرد کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائی فاطمہ جگر اور گردوں کی بیماری میں مبتلا اور سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج تھیں ۔ مائی فاطمہ کے لوک گیت تھر کی پہچان بن گئے تھے ، انہوں نے سندھی، مارواڑی، …

Read More »

کوہستان کرپشن کیس میں نئی پیشرفت، عدالت نے فیصلہ کرلیا

پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں ایک نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی احتساب عدالت نے کوہستان کرپشن کیس کی سماعت کی، اسپیشل پراسیکوٹر نیب حبیب اللہ بیگ پیش ہوئے، عدالت نے اسکینڈل میں نامزد چھ ملزمان اور دو بے نامی داروں کے اثاثے منجمند کرنے کی توثیق کر دی۔ ملزمان میں محمد ایاز ، دوراج …

Read More »