پاکستان

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلیے کسی کو نیا ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر سیف

پشاور(پبلک پوسٹ)خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ میڈیا ذرائع کے نام پر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات شروع کرنے کی خبریں چلا رہی ہیں لیکن عمران خان نے اس حوالے سے کسی کو بھی کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ میڈیا بغیر تصدیق کے ذرائع سے خبریں نشر …

Read More »

عمران خان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک: سینئر رہنما پی ٹی آئی فیصلے سے لاعلم

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …

Read More »

عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا چارج سنبھال لیا

عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں بطور مستقل مندوب چارج سنبھال لیا۔رپورٹ کے مطابق منیر اکرم نے 30 مارچ کو مدت مکمل ہونے پر چارج چھوڑ دیا تھا۔ عاصم افتخار گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بطور قائم مقام مندوب اپنی ذمے داریاں سر انجام دے رہے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کے سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب، …

Read More »

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات لیکر ڈکیتی اور اغوا میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی(پبلک پوسٹ)ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرکے ڈکیتی اور اغوا کرنے والے 2 جعلی پولیس اہل کار گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان ڈیجیٹل سائٹس کا ڈیٹا چوری کرکے صارفین کے گھر پہنچتے تھے اور جعلی پولیس وردی میں اپنا تعارف کرواکر گھروں میں گُھس جاتے تھے۔ملزمان کسٹمرز کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں …

Read More »

لڑکی کی گلاکٹی لاش؛ قتل سے پہلے 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کی

لاہور(پبلک پوسٹ)لڑکی کی گلا کٹی لاش ملنے کے معاملے میں افسوسناک انکشاف ہوا ہے کہ اس کے قتل سے پہلے 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کی تھی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں قبرستان سے گلا کٹی لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق گلا کاٹ کر قتل کی جانے …

Read More »

آئندہ بجٹ کی تیاری کیلیے آئی ایم ایف ٹیم کل سے پاکستان کا دورہ کرے گی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے لیے آئی ایم ایف ٹیم کل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آئندہ ٹیکس، ریونیو اقدامات اور اخراجات پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کرے گا جبکہ ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔آئندہ مالی …

Read More »

ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں شمالی وزیرستان سے تیسری جگہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت 

تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبرسامنے آئی ہے جہاں شمالی وزیرستان میں ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں اسپن وام ون کنویں سے تیسری جگہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسپن وام-1 ہنگو فارمیشن سے 32/64″ قطر کی پائپ لائن میں 122 بیرل یومیہ …

Read More »

وزیراعظم کا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے تقریب جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں نرخ میں کمی کا اعلان کریں گے۔ حکومت نے عوام کو سہولت دینے اور بوجھ کم کرنے کی غرض سے بجلی کے نرخ میں کمی لانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان آج اس تقریب میں کچھ دیر بعد متوقع ہے۔تقریب …

Read More »

کوئٹہ نہ جانے دیا تو مستونگ میں دھرنا دیں گے، بلوچ خواتین کو رہاکیا جائے، اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی- ایم) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گرفتار بلوچ خواتین کی رہائی تک پارٹی کا دھرنا جاری رہے گا۔ صوبائی حکومت کے وفد نے گزشتہ شام مستونگ میں افطار کے بعد پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، اس سے قبل سردار اختر مینگل اور بی این پی …

Read More »

عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد

لاہور(پبلک پوسٹ)عید الفطر کے دوران پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں …

Read More »