Tag Archives: غزہ

غزہ کیلیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، کمیونیکیشن مفلوج، کارکنوں کی جانوں کو خطرہ

غزہ(پبلک پوسٹ)غزہ کی جانب رواں گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ برازیلی کارکن تھییاگو ایویلا کے مطابق فلیٹ کے قریب دسواں دھماکہ بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے جبکہ ڈرونز مسلسل فضا میں منڈلا رہے ہیں اور کمیونیکیشن سسٹم کو جام کیا جا رہا ہے۔ تھییاگو ایویلا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم …

Read More »

غزہ کے حوالے سے اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے: فلسطینی سفیر

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے اسرائیل پر سخت پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک پر زور دیا کہ اسرائیل کو لگام ڈالنے کے لیے اس پر سخت پابندیاں لگائیں۔ ریاض منصور نے کہا کہ …

Read More »

غزہ میں قحط اور عالمی چیخ و پکار کے باوجود امریکہ نے جنگ بندی کی قرار داد چھٹی مرتبہ ویٹو کر دی

نیویارک(پبلک پوسٹ)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے چھٹی بار ویٹو کر دیا جب کہ قرارداد کو دیگر 14 ممالک کی حمایت حاصل تھی۔ یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب غزہ میں قحط کی تصدیق ہو چکی ہے معصوم شہری دم توڑ رہے ہیں، اور امداد پر …

Read More »

غزہ پر اسرائیلی بمباری: مسجد، اسپتال اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 83 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں سفاک بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الشفا اسپتال کے قریب حملہ کیا جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسی طرح ال اہلی اسپتال کے قریب بمباری میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ غزہ شہر میں فضائی حملوں سے ایک مسجد اور کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ صرف ایک …

Read More »

غزہ میں اسرائیلی حملے، 33 فلسطینی شہید، اسرائیل نے انخلا کے لیے عارضی راستہ کھول دیا

غزہ میں آج صبح سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ شہداء میں ایک بچہ اور اس کی ماں بھی شامل ہیں جو الشاطی کیمپ میں فضائی حملے کے دوران جاں بحق ہوئے۔ مقامی افراد کے مطابق بمباری میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے، درجنوں گھر تباہ ہوچکے ہیں اور بحری جہاز بھی اس بڑے حملے …

Read More »

غزہ جنگ پر تنقید، ہسپانوی نائب وزیراعظم کےاسرائیل میں داخلے پر پابندی

غزہ جنگ کے معاملے پر اسرائیل پر تنقید کرنے والے سینئر ہسپانوی حکام پر اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تل ابیب سے اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اسپین کی نائب وزیر اعظم اور وزیر محنت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھے گا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسپین کی نائب …

Read More »

غزہ جنگ میں 21 ہزار فلسطینی بچے معذور ہوگئے، اقوام متحدہ کا لرزہ خیز انکشاف 

جنیوا: اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک تقریباً 40 ہزار 500 بچوں کو جنگی حالات کے باعث چوٹیں آئیں، جن میں …

Read More »

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، شہادتوں کی مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں شدت آگئی ہے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق صرف آج صبح سے اب تک مزید 64 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں بچے اور امداد کے منتظر افراد بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے پانچ افراد کو نشانہ بنایا جو خوراک حاصل کرنے …

Read More »

اسرائیلی فوج کا غزہ کے النصر اسپتال پر حملہ: 4 صحافیوں سمیت 19 افراد شہید

غزہ(پبلک پوسٹ)اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد شہید ہوگئے، جن میں 4 صحافی بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے صحافیوں میں رائٹرز کے کیمرہ مین حسام المصری، ایسوسی ایٹڈ پریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی …

Read More »

غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 60 فلسطینی شہید، 343 زخمی

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید اور 343 زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں امداد کے حصول کی کوشش کرنے والے 31 افراد بھی شامل ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد کئی شہری ملبے تلے دبے ہیں …

Read More »