وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شریک ہوئے ہیں۔

اجلاس میں نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیلاب کے سبب ہونے والے نقصانات، سیلاب متاثرین کی بحالی میں ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں گندم پالیسی پر بھی بات چیت ہو گی۔

اجلاس میں افغان مہاجرین کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق عمل اور اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Check Also

عمران خان کا دورِ حکومت؛ بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *