گریٹر اسرائیل وژن کسی صورت قبول نہیں؛ سعودی عرب

سعودی عرب نے نیتن یاہو کے نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں غزہ کی المناک صورت حال پر ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا۔

خیال رہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گریٹر اسرائیل منصوبے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں یکطرفہ کارروائی کر رہا ہے، غزہ میں اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے توسیع پسندانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر اسرائیل وژن کسی صورت قبول نہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں 3 ہزار سے زائد یہودی آبادکاروں کو بسانے کا منصوبے کی منظوری دی ہے جس سے یروشلم اور مغربی کنارے ایک دوسرے سے کٹ جائیں گے۔

اس متنازع منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ یہ منصوبہ فلسطینی ریاست کے تصور کو ہمیشہ کے لیے دفن کردے گا۔

اقوام متحدہ اور یورپی ممالک سمیت متعد ممالک اور عالمی تنظیموں نے اس منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *