“کراچی کی خاتون کا جیکب آباد میں مبینہ طور پر 6 لاکھ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے مبینہ طور پر 6 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا گیا۔

خاتون کے مطابق اُس کے والد نے اسے گوٹھ کنڈو جتوئی میں ایک شخص کے ہاتھ بیچ کر زبردستی شادی کرانے کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور ایک بچے کی ماں بھی ہے۔

زندگی کو خطرہ ہونے کے باعث وہ موقع ملتے ہی تھانہ صدر پہنچی، جہاں اس نے پولیس سے فوری تحفظ فراہم کرنے کی

درخواست کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے،

جب کہ تمام کارروائی قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کو عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا تاکہ معاملے کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو سکے۔

Check Also

ایل پی جی کتنی مہنگی ؟نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *