کراچی کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر قائد کے پسماندہ اور نظر انداز علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔

اورنگی ٹاون میں سڑک بحالی کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ باب خیبر سےاونگی سیکٹر 4 سڑک کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ اہم اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے ڈرین سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے، کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بہتری اور بحالی عالمی معیار کے مطابق کی جا رہی ہیں۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ ضلع غربی میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے شہریوں کو سفری سہولت ملے گی، شہر کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام یقینی بنائیں گے۔ ضلع غربی میں سڑکوں اور گلیوں کی بحالی سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ شہری ترقی کے لیے جدید، پائیدار اور معیاری انفرااسٹرکچر ناگزیر ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی عوامی فلاح کے منصوبے بلا تفریق اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں سڑکوں کی بحالی سے عوام کو ریلیف ملے گا، کچی آبادیوں کو مستقل بنیادوں پر ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے ہر ٹاؤن میں ترقیاتی کام یکساں رفتار اور شفاف انداز میں جاری ہیں، کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی دن رات متحرک ہے۔

Check Also

فیملی تنازعات کے بعد رجب بٹ نے اپنا یوٹیوب اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا

معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *