ریاست کے خلاف پرواپگنڈا کرنے پر گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

لاہور(پبلک پوسٹ)معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گلوکار سلمان احمد کیخلاف سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ سلمان احمد کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 2 لاکھ 65 ہزار 400 فالوورز ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگینڈا کیا۔ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹ کو وائرل کیا اور اسے ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھا ہے۔

Check Also

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا گھناؤنا منصوبہ سامنے آگیا

تل ابیب/غزہ: عرب اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *