پاکستان

قومی ویمن کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ پاکستانی ویمن انٹرنیشنل کرکٹر اور آل راؤنڈر عمائمہ سہیل کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، اس موقع پر اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں شائقین …

Read More »

پاکستان کبڈی کے 4 کھلاڑیوں پر4 سال کی پابندی عائد

لاہور: پاکستان کبڈی کے چار کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔ لاہور میں نیشنل چیمپئن شپ کے دوران چاروں کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ نہیں دیے جس کے مثبت آنے پر اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن نے قوانین کے تحت ان پر 4 سال کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عبیداللہ راجپوت، ملک بن یامین، رانا حیدر اور کاشف سندھو …

Read More »

ڈی جی خان سیمنٹ کا پاکستان کی سب سے بڑیسنگل یومیہ کلنکر لائن کے قیام کا اعلان

ملک کی صفِ اوّل کی سیمنٹ ساز کمپنی ڈی جی خان سیمنٹ نے پاکستان کی سب سے بڑی سنگل یومیہ کلنکر لائن کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی کلنکر لائن کی یومیہ پیداواری صلاحیت 11 ہزار ٹن ہوگی، جو ملکی صنعتی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔ 11 ہزار ٹن یومیہ صلاحیت کی …

Read More »

عمران خان سے ملاقات تک عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، وکیل بانی پی ٹی آئی

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ وکیل صفائی نے دوران سماعت کہا کہ جب تک ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی رسائی نہیں دی جاتی ہم عدالتی کاروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وڈیو لنک ٹرائل …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھرنیا ریکارڈ قائم، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز 1346 روپے کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 754 پوائنٹس کی نئی بلند ترین …

Read More »

پاکستان ریلوے نے ایک اوراپ گریٹڈ ٹرین کا افتتاح کر دیا

لاہور:پاکستان ریلوے نے ایک اور اَپ گریڈڈ ٹرین کا افتتاح کر دیا، لاہور ریلوے اسٹیشن پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ نے افسران کے ہمراہ افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر پاکستان ریلوے کی ترقی کے لیے دعائے خیر بھی گئی۔ اس موقع پر ٹرین کو رنگ برنگی لڑیوں سے منفرد انداز میں سجایا گیا۔ ڈی ایس ریلوے نے اَپ …

Read More »

کراچی میں جاڑے کے ڈیرے،پارہ سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان

کراچی میں جاڑے کے ڈیرے ہیں، ہفتے اور اتوار کو پارہ سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے …

Read More »

پاکستان کا وینزویلا میں امریکی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وینزویلا میں امریکی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قائم مقام مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل میں کہا کہ یکطرفہ فوجی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر اور ریاستی خود مختاری استثنیٰ کے نظریے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات آنے والے برسوں تک غیر …

Read More »

بجلی سستی کرنے کا پلان سامنے آگیا،حکومت کی صارفین کو مزید ریلیف دینے کی تیاری

اسلام آ باد:حکومت نے صارفین کو مزید ریلیف دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں بجلی سستی کرنے کا پلان بھی سامنے آگیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق کیپٹو پاور لیوی عائد …

Read More »

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 2 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی اہم پریس کانفرنس میں سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کے حوالے سے خیالات کا اظہار کریں گے۔

Read More »