پاکستان نیوی نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تجربہ پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی صلاحیت کا عکاس ہے۔ ایل وائی 80 میزائل نے طویل فاصلے پر فضائی ہدف کو کامیابی سے تباہ کیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کامیاب تجربے کا …
Read More »پاکستان
سرد موسم کی شدت؛ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں
سرد موسم کی شدت کے باعث صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق کے مطابق طلبہ کی صحت کی بہتری کے لیے صوبائی وزیر تعلیم نے فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم …
Read More »سندھ میں 9 ہزار سے زائد منصوبےمکمل ہو چکے ہیں، شرجیل میمن
کراچی:سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں 9 ہزار سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ صوبے میں ترقیاتی اور دیگر منصوبوں سے متعلق اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 13,000 سے زائد منصوبے شروع کیے گئے جب کہ مختلف شعبوں میں 9,193 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ …
Read More »جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوگی جب ہم چور دروازے سے اقتدار میں نہ آئیں: سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوگی جب ہم چور دروازے سے اقتدار میں نہ آئیں۔ حیدرآباد روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے تحریک انصاف کو تیسری بار مینڈیٹ دیا ہے جو پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ …
Read More »کراچی میں پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح
کراچی میں وفاقی وزیر صحت نے پہلا ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر افتتاح کردیا۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے فیڈرل گورنمنٹ ڈسپینسری سول ایوی ایشن میں شہر کے پہلے ڈیجیٹل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے مریضوں کا علاج جدید ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ممکن ہوگا، جس میں بیرونِ ملک موجود ڈاکٹر لائیو ویڈیو کال کے …
Read More »انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کا بنگلادیش کیخلافوارم اپ میچ سے مہم کا آغاز
انڈر19 ورلڈکپ 2026 میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف وارم اپ میچ سے اپنی مہم کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ماسونگو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بارش کے باعث میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوا تاہم اوورز نہیں کاٹے گئے۔ وارم اپ میچ میں اسکواڈ کے تمام …
Read More »لاہور میں دھند کا راج،درجہ حرارت تین ڈگری تک گر گیا
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بدستور دھند اور بادلوں کے ڈیرے ہیں، درجہ حرارت تین ڈگری تک گرگیا۔ شدید دھند کے باعث سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ دکھانے سے قاصر ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ …
Read More »کراچی: کسٹم اور رینجرز کا یوسف گوٹھ ٹرمینل پر چھاپہ، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان برآمد
کراچی:پاکستان کسٹمز اور 91 وِنگ رینجرز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق مشترکہ کارروائی یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کی گئی۔ کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکم ملک، کراکری، ٹائلز، گھڑیاں، ایمیزون کنڈل ٹیبلٹس، کپڑے اور دیگر …
Read More »دہشت گردی کے مقدمے میں ملزمپیش نہ کرنے پر 4 ضامنوں کو تحویل لینے کا حکم
انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں ملزم پیش نہ کرنے پر 4 ضامنوں کو تحویل لینے کا حکم دے دیا۔ سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی ، عدالتی حکم پر پولیس نے چار ضامنان کو حراست میں لیا۔ چاروں ضامنان چار ماہ کے لیے پشاور سنٹرل جیل منتقل کردیے …
Read More »نیشنل بینک میں متوفی ملازمین کے بچوں کی ملازمت سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
سپریم کورٹ نے نیشنل بینک میں متوفی ملازمین کے بچوں کی ملازمت سے متعلق کیس میں ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے صدر کو تین ماہ میں درخواستوں پر فیصلہ کر کے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ سپریم کورٹ نے 2019 اور 2022 میں دی گئی درخواستوں کو اُس وقت کی …
Read More »
THE PUBLIC POST