پاکستان

ہم ماضی میں حکومت سے جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، ملکی حالات کے پیش نظر ہم خرابی نہیں چاہتے تھے،قمر زمان کائرہ

لاہور(پبلک پوسٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم ماضی میں حکومت سے جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، ملکی حالات کے پیش نظر ہم خرابی نہیں چاہتے تھے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا …

Read More »

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب کےمعاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی، مریم بی بی نے پانی کے مسئلے پر بات کی، کینال پر بات کی، موٹروے پنجاب میں بن گئی، کراچی میں موٹر وے نہیں بن پائی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مرتضیٰ وہاب …

Read More »

پاکستانی اداکار سید جبران نے بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف پر کڑی تنقید کی ، جس پر اب انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔

پاکستانی اداکار سید جبران نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف پر کڑی تنقید کی تھی، جس پر اب انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑی سے عوامی طور پر معافی …

Read More »

واٹس ایپ کی بڑی اپڈیٹ:اے آئی تھیمز، میسج سمریز اور ڈاکیومنٹ اسکینر متعارف

انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک بڑی اپڈیٹ متعارف کرا دی ہے جس میں تخلیقی صلاحیت اور ذاتی نوعیت کے فیچرز یکجا کیے گئے ہیں۔ اے آئی جنریٹڈ چیٹ تھیمز: صارفین اب سیٹنگز چیٹس میں جا کر پرامپٹس کی مدد سے اپنی مرضی کے وال پیپر اور چیٹ ببل کے رنگ بنا سکتے ہیں، ہر چیٹ کو الگ اور …

Read More »

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہو کر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کراچی (پبلک پوسٹ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہو کر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے ہوگئی۔ 10 …

Read More »

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نےبھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کر کے بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد اور جعلی قرار دے دیا۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے بی سی سی آئی سے …

Read More »

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا گھناؤنا منصوبہ سامنے آگیا

تل ابیب/غزہ: عرب اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی امداد کے لیے روانہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” کو روکنے کے لیے بعض کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلوٹیلا جب ہائی رسک زون میں داخل ہوا تو اسرائیلی بحری جہازوں نے اس کا گھیراؤ کر لیا اور …

Read More »

پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے، مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں، عظمیٰ بخاری

پنجاب (پبلک پوسٹ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے بلکہ اگر مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شاندار کارکردگی سے خوف آتا ہے۔ اتحادی …

Read More »

آئی ایم ایف نے سیلاب سے نقصانات کی حتمی رپورٹ مانگ لی، پنجاب کااپنے وسائل سے متاثرین کی امدادکاعندیہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)آئی ایم ایف نے ملک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی حتمی رپورٹ جلد مانگ لی ہے جب کہ پنجاب نے اپنے ہی وسائل سے متاثرین کی امداد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس میں پاکستانی حکام …

Read More »

سیکیورٹی فورسز کا کوئٹہ میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند کے پہاڑی علاقے اغبرگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 10 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن منگل کی درمیانی رات کو …

Read More »