دنیا

امریکا میں ورک ویزا کے خواہشمندوں کےلیے بڑا جھٹکا، فیس میں بھاری اضافہ

امریکا میں روزگار حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دیا ہے۔ اس اقدام کو امیگریشن کو محدود کرنے کی نئی پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر …

Read More »

پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

پرتگالی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ پرتگال اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرِ خارجہ پاؤلو رینگل نے اس سے پہلے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے اور اب فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے …

Read More »

فلم گینگسٹر کے گانے ’یا علی‘ کے گلوکار زوبین گارگ اسکوبا ڈائیونگ کرتے چل بسے

بالی ووڈ کے معروف گلوکار زوبین گارگ سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کرنے کے دوران چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ زوبین گارگ سنگاپور میں ’نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول‘ میں شرکت اور پرفارم کرنے کے لیے موجود تھے، جہاں انہیں 20 اور 21 ستمبر کو پرفارم کرنا تھا۔ زوبین گارگ کو اسکوبا ڈائیونگ کرتے ہوئے سانس لینے میں مشکل پیش …

Read More »

سکھ برادری کا  کینیڈا میں احتجاج ؛ بھارت کے خفیہ نیٹ ورکس کا عالمی سطح پر پردہ چاک

سکھ برادری نے کینیڈا میں احتجاج کرکے بھارت کے خفیہ نیٹ ورکس کا عالمی سطح پر پردہ چاک کردیا۔ ہندوتوا نظریے کے تحت مودی سرکار کی سفاکی و قتل و غارت کے ذریعے خالصتان جدوجہد دبانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے مطابق بھارت میں سکھ رہنماؤں کے قتل کی عالمی سطح پر سازشیں کی …

Read More »

سری لنکا کے خلاف میچ میں راشد خان بولڈ ہونے کے بعد بھی ری ویو مانگنے لگے

سری لنکا کے خلاف میچ میں راشد خان بولڈ ہونے کے بعد بھی ری ویو مانگنے لگے ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان کی ایک غلط فہمی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی۔ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں راشد خان بولڈ ہوئے جس کا انہیں اندازہ نہ ہوا …

Read More »

غزہ میں قحط اور عالمی چیخ و پکار کے باوجود امریکہ نے جنگ بندی کی قرار داد چھٹی مرتبہ ویٹو کر دی

نیویارک(پبلک پوسٹ)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے چھٹی بار ویٹو کر دیا جب کہ قرارداد کو دیگر 14 ممالک کی حمایت حاصل تھی۔ یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب غزہ میں قحط کی تصدیق ہو چکی ہے معصوم شہری دم توڑ رہے ہیں، اور امداد پر …

Read More »

’کانھم بنیان مرصوص‘، حرمین الشریفین کے ٹوئٹر سے پیغام

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے امور سے متعلق آگاہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے بعد معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حرمین الشریفین سے متعلق اپ ڈیٹس دینے والے آفیشل پیج کی جانب سے مسجد …

Read More »

ٹی20 ایشیاء کپ: افغانستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی20 ایشیاء کپ کے 11ویں میچ میں افغانستان نے  سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں گروپ بی کا سب سے اہم مقابلہ آج افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے لیے ’’مارو یا  مرجاؤ‘‘ جیسی صورتحال ہے۔ افغانستان کے پہلے بیٹنگ کے فیصلے کے …

Read More »

قبر کھودنے کا منفرد بین الاقوامی مقابلہ، جیت کا معیار کیا؟

قبر کھودنے کا 8واں بین الاقوامی مقابلہ ہنگری کی ٹیم نے جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگری میں ہر سال دنیا بھر سے گورکن بین الاقوامی قبر کھودنے کی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ 2016ء کے بعد سے سوائے 2020ء اور 2021ء کے ہر سال ہنگری کے قبرستان آپریٹرز اور مینٹینرز کی ایسوسی ایشن …

Read More »

برطانیہ: روس کیلئے جاسوسی کا الزام، 3 افراد گرفتار

برطانیہ میں میٹروپولیٹن پولیس نے روس کےلیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ برطانوی پولیس نے بتایا ہے کہ گریس، ایسیکس سے 41 سالہ مرد اور 35 سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 46 سال کے شخص کو بھی اسی علاقے سے الگ کارروائی …

Read More »