کراچی: سول لائنز کے علاقے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد خان روڈ پر ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نواز ندیم قریشی نے دوران ڈیوٹی اپنے سر پر گولی ماری۔ اہلکار کی ڈیوٹی ضیاء الدین روڈ پر تھی اور وہ پی آئی بی …
Read More »کراچی
کراچی: تھانہ بریگیڈ پولیس کی کارروائی،نابالغ لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نابالغ لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ نابالغ لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزم مبشر علی کو گرفتار کیا گیا جبکہ متاثرہ بچی کو خاتون پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل …
Read More »یونین کونسل کے صدر کا قتل اور دو افراد زخمی، قاتل کو لانے والا بائیک رائیڈر گرفتار
کراچی: مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسل نمبر 5 کے صدر کو فائرنگ کرکے قتل اور 2 افراد کوزخمی کرنے کے واقعے میں ملوث موٹر سائیکل رائیڈر کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق یکم جولائی کی شب اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 غوثیہ چوک پر واقع UC-05 کے دفتر …
Read More »سانحہ گل پلازہ: پراسیکیوشن نے پولیس چالان پھر مسترد کر دیا، تفتیش ناقص قرار
کراچی: سٹی کورٹ کراچی میں سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا چالان ایک بار پھر واپس کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن نے پولیس کی تفتیش کو نامکمل اور ناقص قرار دیتے ہوئے متعدد سنگین خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی ساؤتھ کراچی نے صورتحال …
Read More »ای چالان سے پریشانشہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
کراچی:ای چالان سے پریشان شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین پر نظرثانی کرتے ہوئے بعض ای چالان ختم کرنے کا عندیہ دیا۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ ای چالان سسٹم کے نفاذ پر ابتدا میں کافی مخالفت ہوئی، تاہم حکومت اس نظام کو مزید مؤثر اور …
Read More »کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی
کراچی: شہر قائد میں آج موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہے گا، جبکہ شام اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ …
Read More »وفاق نے 175 ارب روپے کی جگہ صرف 91 ارب روپے جاری کیے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں کے تحت سندھ کو جون کے اختتام تک وفاقی حکومت سے 175 ارب روپے موصول ہونا تھے تاہم صرف 91 ارب روپے جاری کیے گئے جس کے باعث صوبے کو 85 ارب روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے یہ بات این ای …
Read More »سندھ حکومت نے سانحہ بلدیہ کے ملزمان کی رہائی کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کردی
کراچی: سندھ حکومت نے سانحہ بلدیہ کیس میں ملزمان کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نظرثانی اپیل دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق نظرثانی کی درخواست پراسیکیوٹر جنرل سندھ شبیر شاہ نے دائر کی۔ نظر ثانی کی درخواست میں قانونی سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا حقائق اور قانون کے متصادم فیصلے کے خلاف آئین کا آرٹیکل 188 …
Read More »مون سون ہوائیں ملک میں داخل، کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی
کراچی: مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوگئیں جس کے زیر اثر کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج اور کل مطلع جزوی ابرآلود، بوندا باندی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ دیہی سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے۔ …
Read More »کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر فائرنگ،یو سی کے صدر جاں بحق، دو کارکن زخمی
کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کے علاقے غوثیہ چوک کے قریب پیپلز پارٹی کے دفتر پر ہونے والی فائرنگ میں پارٹی کے مقامی رہنما اور یو سی 20 کے صدر فیصل عباسی جاں بحق جبکہ دو کارکن زخمی ہوگئے۔ پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ فیصل عباسی موقع پر جاں بحق …
Read More »
THE PUBLIC POST