پاکستان

لاہور سے معروف ٹک ٹاکر ایک مرتبہ پھر گرفتار

لاہور سے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کی چند روز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ …

Read More »

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے  قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں۔ ای سی پی کی جانب سے قومی اسمبلی کی 19 مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا کی 25، …

Read More »

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)شہر قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، جس کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ ملک بھر کےبجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور …

Read More »

باجوڑ میں بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناؤگئی اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 …

Read More »

 طالبان حکومت کی وعدہ خلافی عدم استحکام کا باعث ہے، سرنڈر کرنا پاکستانی ڈکشنری میں شامل نہیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کو شکست دیں گے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تحت …

Read More »

سونا خریدنا خواب بن گیا؛ قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر ایک بار پھر بڑا اضافہ

کراچی(پبلک پوسٹ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا، جس کے باعث سونا غریب کی پہنچ سے باہر ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 66ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 3ہزار 348ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز بھی …

Read More »

میڈی سے زولیخا تک کا سفرامریکا سے آئی خاتون نے دیر بالاکے نوجوان سے شادی کرلی

امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی۔رپورٹ کے مطابق 47 سالہ مینڈی کی اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب سے دوستی تھی۔ قبول اسلام کے بعد مینڈی کا اسلامی نام زلیخہ رکھا گیا، نکاح کی تقریب روایتی طور پر سادگی کے تحت انجام …

Read More »

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، کسی بھی رہنما کو اجازت نہ ملی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا۔ تحریکِ انصاف کے کسی بھی رہنماء کو آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی اعظم سواتی، نور …

Read More »

ملک میں 1 تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے برقرار

ملک میں آج سونے کی قیمت میں کوئی رد و بدل سامنے نہیں آیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے برقرار ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے برقرار ہے۔ اسی طرح عالمی بازار …

Read More »

ورلڈ بینک کا پاکستان کو 40 ارب ڈالرز کی فراہمی کا اعلان، عملدرآمد فریم ورک پر کام شروع

وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کےلیے کام شروع کردیا، جس کے تحت عالمی بینک نے پاکستان کو 2026ء سے 2035ء تک 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ اقتصادی امور ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے پہلی بار 5 کے بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار …

Read More »